Daily Mumtaz:
2025-04-22@17:19:44 GMT

چینی حکومت کی ورک رپورٹ میں نئے اقدامات

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

چینی حکومت کی ورک رپورٹ میں نئے اقدامات

بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کی جانب سے قومی عوامی کانگریس کو حکومت کی ورک رپورٹ پیش کی، جس میں متعدد نئے اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے۔
نیا اقدام 1: انسان پر سرمایہ کاری
عوام پر مبنی ترقیاتی فلسفہ چین کی اقتصادی ترقی کا بنیادی موقف ہے۔ جدیدیت کا جوہر انسان کی جدیدیت ہے۔ انسانی وسائل اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی کلید ہیں۔ انسان پر سرمایہ کاری کرنے کےلئے زیادہ مالی وسائل کے استعمال سے، بلخصوص تعلیم، صحت عامہ اور بزرگوں کی دیکھ بھال جیسے لوگوں کے ذریعہ معاش کے شعبوں میں ، ترقی کے حصول میں مدد ملے گی اور ترقی کے عمل میں لوگوں کو فائدہ پہنچایا جائےگا۔
نیا اقدام 2: شہر کے حالات کے مطابق پالیسیوں کو ترتیب دیا جائےاور پابندیاں کم کی جائیں
رئیل اسٹیٹ چین کی معیشت کےلئے ستون کی حیثیت کی حامل صنعتوں میں سے ایک ہے۔اس نئے اقدام سے مقامی حکومتوں کو زیادہ خود اختیاری ملے گی تاکہ وہ “شہر کے حالات کے مطابق پالیسیاں تیار کرسکیں”۔ یہ مقامی حالات کے مطابق چینی حکومت کی عملی سوچ اور طرز حکمرانی کی عکاس بھی ہے۔
نیا اقدام 3: نئی قسم کی آف شور تجارت کو فروغ دیا جائے
آف شور تجارت کو تجارت کے ایسے طریقے کے طور پر سمجھا جاسکتا ہے جس کے مطابق “سامان کے ملک میں داخل نہ ہونے کی صورت میں بین الاقوامی کاروبار کرنا ہے”.

نئی قسم کی آف شور تجارت کو فروغ دینے سے چین کو بین الاقوامی تجارت میں درپیش خطرات پر قابو پانے میں مدد ملےگی۔ تجارتی طریقوں کی جدت طرازی ،تجارت کی ڈیجیٹلازیشن اور سبز تبدیلی کو فروغ دے کر ، چین غیر ملکی تجارت کی مستحکم ترقی کو فروغ دے گا اور عالمی معیشت کے استحکام اور بحالی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق کو فروغ

پڑھیں:

ایف ای ڈی کا خاتمہ خوش آئند، پراپرٹی سیکٹر میں بہتری آئے گی ، راجہ سجاد حسین

ایف ای ڈی کا خاتمہ خوش آئند، پراپرٹی سیکٹر میں بہتری آئے گی ، راجہ سجاد حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)نیو ایئرپورٹ سٹی کے چیئرمین راجہ سجاد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا خاتمہ احسن اقدام ہے جس سے نہ صرف پراپرٹی کی خرید فروخت میں بہتری آنے سے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے حکومت کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا،حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور معاشی استحکام کیلئے درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔اس سلسلے میں ٹاسک فورس کی دیگر تجاویز پر بھی عمل کرنے کی ضرورت ہے، نیو ایئرپورٹ سٹی کے چیئرمین راجہ سجاد حسین نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

راجہ سجاد حسین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہیں،ایف ای ڈی کے خاتمے سے پراپرٹی کی خرید و فروخت میں بہتری آئے گی ،وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ کی سفارشات کے بعد سامنے آنے والے اس فیصلے سے نہ صرف ملک میں رئیل اسٹیٹ کے بزنس کو فروغ حاصل ہوگا اور اس مثبت فیصلے کے بعد نہ صرف رجسٹریشن کے عمل میں آسانی کے ساتھ صوبائی حکومتوں کو جائیداد کی مد میں موصول ہونے والے ٹیکسز اور اسٹامپ پیپر ڈیوٹی سےہونے والی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا

اجہ سجاد کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور معاشی استحکام کے لئے درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اس ضمن میں ہم حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں حال ہی میں اوور سیز کنونشن میں اوور سیز نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لئے بہتر سے بہتر پالیسیاں عمل میں لائے اور ضرورت ا س امر کی ہے کہ حکومت اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لئے بہتر سے بہتر پالیسیاں عمل میں لائے تاکہ ملکی معیشت جلد از جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایک سال بعد جرم یاد آنا حیران کن ہے، ناانصافی پر عدالت آنکھیں بند نہیں رکھ سکتی، سپریم کورٹ ایک سال بعد جرم یاد آنا حیران کن ہے، ناانصافی پر عدالت آنکھیں بند نہیں رکھ سکتی، سپریم کورٹ امریکا کے ساتھ معاشی روابط اور ٹیرف کا معاملہ، وزیرخزانہ کا اہم بیان سامنے آگیا سینیٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، چیئرمین سینیٹ نے ثانیہ نشتر کا استعفیٰ قبول کیا اور معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو سیالکوٹ میں بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا طعنہ دینے والے ہمارے ووٹوں سے ہی صدر بنے ،بلاول کی حکومت پر سخت تنقید سے متعلق رانا ثنا کا ردعمل نہروں کا معاملہ،خیبرپختونخوا حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے متحرک ہوگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، ایران
  • تھیٹر کے ساتھ شادیوں میں بھی فحش گانوں پر پابندی عائد کی جائے، فنکاروں کا مطالبہ
  • ایف ای ڈی کا خاتمہ خوش آئند، پراپرٹی سیکٹر میں بہتری آئے گی ، راجہ سجاد حسین
  • پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم عہدہ سونپ دیا
  • چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کے تصور پر عمل کیا ہے، وزارت خارجہ
  • چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ
  • امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت
  • امریکہ کے اندھا دھند محصولات کے اقدامات غلط ہیں،یونیڈو
  • خیبرپختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام، ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز صحت کارڈ میں شامل
  • یہ وقت جھوٹے بیانات، شعبدہ بازی کا نہیں، عوامی خدمت کا ہے: عظمیٰ بخاری