بیجنگ: چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے دوران منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ  صدر شی جن پھنگ کی رہنمائی میں چین  نے سفارتی شعبے میں اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔سربراہی سفارتی کاری  چین کے سفارتی شعبے میں اعلیٰ ترین درجہ پر قائم رہتی ہیں۔ سال 2025 میں سربراہی سفارتکاری ایک نئے عروج تک پہنچے گی۔ گزشتہ ماہ میں صدر مملکت شی جن پھنگ نے ایشیائی سرمائی گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ رواں سال  ہم چینی عوام کی جاپان مخالف مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی کامیابی کی 80ویں سالگرہ بھی شاندار طریقے سے منائیں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کی سلسلہ وار اہم سرگرمیاں منعقد کریں گے۔جمعہ کے روز وانگ ای نے مزید کہا کہ رواں سال میں بین الاقوامی صورتحال کو جیلنچز کا سامنا کرنا ہے۔ چین کی سفارتکاری ہمیشہ کی طرح تاریخ کی درست سمت کی طرف رہتی ہے اور بنی نوع انسان کی ترقی کے لیے خدمات سرانجام دیتی ہے۔ ہم اپنے یقین کی بدولت  دنیا میں یقینی قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔چین اپنے ملک کے مفادات کی حفاظت کرے گا  ، دنیا کے امن و استحکام کو برقرار رکھے گا، بین الاقوامی انصاف کو برقرار رکھنے  اور عالمی مشترکہ ترقی کے لیے تعمیراتی کردار ادا کرے گا۔ چین کھلے پن کو وسعت دیتے ہوئےمختلف ممالک کے ساتھ چینی طرز کی جدیدیت کے مواقع شیئر کرے گااور کثیرالجہتی آزاد تجارتی نظام کا تحفظ کرے گا۔ چین بین الاقوامی تعاون کا کھلا، جامع اور غیرامتیازی ماحول پیدا کرے گا اور مشترکہ مفادات اور کھلے پن کی حامل اقتصادی  عالمگیریت کو فروغ دے گا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرے گا

پڑھیں:

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان کے وزیرِ خارجہ، سید بدر بن حمد بن حمود البوسعدی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور عمان کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، ٹیلی فونک گفتگو میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ گفتگو میں علاقائی اور بین الاقوامی امور، بالخصوص باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب 26اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال جماعت اسلامی کا ریڈزون کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ
  • پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معشیت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
  • چینی، بھارتی طلبا کی ویزا قوانین پر ٹرمپ کے خلاف قانونی جنگ
  • یو اے ای کے وزیر خارجہ2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • اسلام آباد سفارتی سرگرمیوں کا مرکز، روانڈا اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کے دورے
  • اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
  • اسحاق ڈار کی کابل میں افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
  • چینی صدر کا ویتنام،ملائیشیا اور کمبوڈیا کا دورہ کامیاب رہا ہے، چینی وزیر خارجہ
  • کابل میں پاک افغان وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات، مشترکہ امن و ترقی کا عہد