چینی صدر کا عسکری ترقی کے پانچ سالہ منصوبے کو کامیاب بنانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
چینی صدر کا عسکری ترقی کے پانچ سالہ منصوبے کو کامیاب بنانے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :
چین کے صدر شی جن پھنگ نے عسکری ترقی کے لئے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اعلیٰ معیار کے ترقیاتی تقاضوں پر عمل درآمد پر زور دیا ہے۔
جمعہ کے روز
شی جن پھنگ نے یہ بات چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفد کے کل رکنی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چار سال سے زائد عرصے سے چینی فوج کی تعمیر کے لئے “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” پر عمل درآمد کے بعد سے بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسے بہت سے تضادات اور مسائل کا بھی سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار، اعلی کارکردگی، کم لاگت اور پائیدار ترقی کا راستہ اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ تعمیری نتائج تاریخ اور حقیقی جنگی آزمائش پر پورا اتر سکیں.
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چینی فوج کی تعمیر کے لئے “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے اہداف اور کاموں کی تکمیل قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے نظام کی حمایت سے لازم و ملزوم ہے۔ چین کی نئی معیار کی پیداواری قوتوں کی بھرپور ترقی سے فائدہ اٹھانا، جنگی صلاحیت کی تعمیر اور اطلاق کے طریقہ کار میں جدت لانا، تیز ردعمل اور جدید ٹیکنالوجی کی تیزی سے تبدیلی کے میکانزم کو بہتر بنانا اور نئے معیار کی جنگی صلاحیت کی ترقی کو تیز کرنا ضروری ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پانچ سالہ منصوبے ترقی کے
پڑھیں:
پانچ ماہ کی طویل بندش: شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا.
پانچ ماہ کی طویل بندش کے بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔شاہراہِ کاغان پر موجود بڑے گلیشیئرز کو کاٹ کر روڈ بحال کر دی گئی، روڈ بحال ہونے کے بعد سیاح اب ناران کی وادی کے دلفریب نظاروں اور یخ بستہ موسم کا لطف اٹھا سکیں گے۔پولیس حکام کے مطابق وادی میں سیاحوں کیلئے انتظامات مکمل کرنے اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، آئندہ تین روز تک ناران میں سیاحوں کیلئے انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے۔این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہِ کاغان کو بابو سر ٹاپ تک کھولنے کا کام جاری ہے، ناران سے بابو سر ٹاپ تک مئی کے آخر تک روڈ کو مکمل بحال کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں برفباری سے شاہراہِ کاغان ٹریفک کیلئے بند ہونے سے ناران کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔