وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب وزرا کے قلمدانوں کا اعلان کردیا .جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایک سے زائد قلمدان رکھنے والے وزرا سے اضافی قلمدان واپس لے لیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر مصدق ملک سے پیٹرولیم اور آبی وسائل کے قلمدان واپس لے کر موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان دے دیا گیا. عبد العلیم خان سے نجکاری اور سرمایہ کاری کے قلمدان واپس لے کر انہیں وزیر مواصلات بنادیا گیا ہے۔قیصر احمد شیخ سے میری ٹائم افیرز کا قلمدان واپس لے کر سرمایہ کاری بورڈ کا قلمدان دے دیا گیا.
رانا تنویر حسین سے صنعت و پیداوار کا قلمدان واپس لے کر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف سے دفاعی پیداوار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے پارلیمانی
امور کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے قومی ورثہ اور ثقافت،
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک سے مذہبی امور اور وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز ملک کو پیٹرولیم، اورنگزیب کچھی کو قومی ورثہ اور ثقافت کا قلمدان سونپ دیا۔خالد مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی، حنیف عباسی کو محکمہ ریلویز، معین وٹو کو آبی وسائل اور جنید انور کو میری ٹائم افیئرز کا قلمدان دیا گیا ہے۔رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار، سردار محمد یوسف کو مذہبی امور، سید مصطفیٰ کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز اور رانا مبشر اقبال کوپبلک افیئرز یونٹ اور شزا فاطمہ کو وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا قلمدان دیا گیا ہے۔وزرائے مملکت میں رشید احمد خان کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی، عبدالرحمٰن خان کانجو کو پاور ڈویژن، عقیل ملک کو قانون و انصاف، بلال اظہر کیانی کو ریلویز، کیسو مل کھیئل داس کو مذہبی امور، محمد عون ثقلین چوہدری کو اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ، مختار احمد ملک کو صحت، طلال چوہدری کو داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول، وجیہہ قمر کو تعلیم کا قلمدان سونپا گیا ہے۔وزیراعظم کے خصوصی معاونین میں شامل ہارون اختر کو صنعت و پیداوار، حذیفہ رحمٰن کو قومی ورثہ و ثقافت، مبارک زیب کو قبائلی امو اور طلحہٰ برکی کو معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کیا گیا ہے۔وزیراعظم کے مشیران میں ڈاکر توقیر حسین شاہ کو پرائم منسٹر آفس، محمد علی کو نجکاری اور پرویز خٹک کو مشیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔کابینہ میں ردو بدل کے بعد وفاقی وزیر خواجہ آصف دفاع، اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر قانون و انصاف، مصدق ملک وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، عطااللہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات ہوں گے۔خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیر تعلیم، قیصر احمد شیخ وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ، عبدالعلیم خان وفاقی وزیر مواصلات، چوہدری سالک حسین وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز اور رانا تنویر قومی تحفظ خوراک کے وفاقی وزیر ہوں گے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ:
قلمدان واپس لے کر
گیا ہے وزیر
وفاقی وزیر
دیا گیا ہے
کے قلمدان
کا قلمدان
پڑھیں:
یورو وژن 2024 کے فاتح گلوکار کا ٹرافی واپس کرنے کا اعلان
یورو وژن 2024 کے فاتح سوئٹزرلینڈ کے گلوکار نیمو نے اسرائیل کے مقابلے میں شمولیت پر احتجاجاً اپنی ٹرافی واپس کرنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نیمو نے کہا کہ اقوام متحدہ کا آزاد بین الاقوامی کمیشن اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دے چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو مقابلے میں شرکت کی اجازت یورپی براڈکاسٹرز یونین کی پالیسی سے متصادم ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Europe Palestine Network (@europe.palestine.network)
اس سے قبل اسرائیل کو یورو وژن 2026 میں شرکت کی اجازت کے خلاف اسپین، آئرلینڈ، ہالینڈ، سلووینیا اور آئس لینڈ مقابلے کے بائیکات کا اعلان کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ یورو وژن یورپ کا موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ یہ بین الاقوامی مقابلہ یورو وژن 1956 سے ہر سال منعقد ہورہا ہے۔
یورو وژن اگلے سال مئی میں ویانا میں منعقد ہوگا جسے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ٹی وی ایونٹ کہا جاتا ہے، جس کے ناظرین کی تعداد 160 ملین سے زائد ہے۔