Jang News:
2025-04-22@07:12:04 GMT

راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل زخمی، ملزم ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل زخمی، ملزم ہلاک

---فائل فوٹو 

راولپنڈی کے تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میں پولیس کی ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جس کی شناخت دلبر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی اور اقدامات قتل کے مقدمات میں اشتہاری تھا، سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا

راولپنڈی:

راولپنڈی تھانہ مندرہ کے علاقے میں کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم مقتولہ بچی کا سگا ماموں ہے۔

ملزم ایسٹر کے موقع پر بچی کو بھلا پھسلا کر زیر تعمیر گھر میں لے گیا جہاں اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی کم۔سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس کی سپیشل ٹیم نے گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزم مقتولہ بچی کا سگا ماموں اور عادی نشئی ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی، 7 سالہ کرسچن بچی کی پراسرار ہلاکت، پوسٹ مارٹم میں تاخیر، لواحقین انصاف کے منتظر

ملزم کو پولیس نے مندرہ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم 7سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر ساتھ لے گیا،زیر تعمیر مکان میں زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا۔

ملزم نے بچی کو ایسٹر کی خوشی میں چیز دلانے کا جھانسہ دیا تھا، ملزم نے بچی کا گلا دبایا اور  تشدد بھی کیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ مندرہ میں مقتولہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج ہے، بچی کی لاش اتوار اور پیر کی درمیانی شب 5 مرلہ اسکیم میں زیر تعمیر گھر کے فرسٹ فلور پر واش روم سے ملی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پرحملہ‘ کانسٹیبل شہید ‘ دہشتگرد ہلاک
  • راولپنڈی: 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • میانوالی، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • میانوالی: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • راولپنڈی میں 60 سالہ خاتون کا قتل، فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی 
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی