UrduPoint:
2025-04-22@14:47:33 GMT

لاہور، گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

لاہور، گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شالیمار کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر محمد جاوید نے اپنی 24 سالہ بیوی کنزا کو گولی مار کر قتل کردیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم شوہر کی اہلیہ کے ساتھ گھریلو ناچاقی تھی۔

ڈولفن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اہلیہ کے لرزہ خیزقتل کے بعد ملزم نے ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔اس حوالے سے ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ ملزم جاوید کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیاہے اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور میں گھریلو تنازعے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا تھا۔

ملزم نے پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے تین سالہ بچے کے ہاتھ سے اتفاقیہ گولی چلنے کا بیان دیاتھا۔مقتولہ ثنا کو شوہر وجاہت نے گھریلو جھگڑے پر قتل کیاتھا۔لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں 23 سالہ خاتون گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی تھی۔ شوہر کا کہنا تھا کہ 3 سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی جو ماں کو لگی اور وہ جاں بحق ہوگئی تھی۔ پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر جب اس سے تفتیش کی گئی تو اس نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیاتھا۔

پولیس کایہ بھی کہنا تھا کہ ملزم وجاہت سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا تھا ۔ مزید تفتیش جاری تھی۔ پولیس کاکہنا تھا کہ ملزم وجاہت نے قتل کا الزام ڈھائی سالہ بچے پر لگایا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر سے پوچھ گچھ کی تھی تو پتہ چلا کہ گھریلو جھگڑے پر خاتون کو قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیاتھا۔ قاتل پیشے سے وکیل تھا۔ قبل ازیں بھی چند روز قبل گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیاتھا۔

بتایا گیا تھا کہ سانگلہ ہل کے محلہ ماڈل ٹاون میں خاوند نے بیوی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارادیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پرپر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے تھے۔ریسکیواہلکاروں نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھاکہ واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیاتھا ملزم کیخلاف مزید کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے بیوی کو قتل کر کہنا تھا کہ پولیس نے شوہر نے ملزم کو کہ ملزم کا کہنا

پڑھیں:

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

مصطفیٰ عامر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم ارمغان کو ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس : ملزم ارمغان کی مشکلات میں اضافہ، ایف آئی اے نے پھر ریمانڈ مانگ لیا

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ہے کہ پولیس کراچی ڈیفنس خیابان مومن میں ملزم ارمغان کے گھر  پر داخل ہوتی ہے، اس دوران ملزم کی فائرنگ سے ڈی ایس پی اے وی سی سی احسن ذوالفقار  اور  پولیس اہلکار  زخمی بھی ہوئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کے چھاپے کے دوران گھر میں موجودایک لڑکی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، پولیس کی کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ملزم ارمغان کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کے بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ

یاد رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو نوجوان مصطفیٰ عامرکو اسی گھر تشدد کیا گیا تھا، ملزمان نے مصطفیٰ عامر کی زخمی حالت میں گاڑی میں ڈال کر گاڑی سمیت زندہ جلا دیا تھا، ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف بھی کرلیا تھا تاہم بعد میں وہ اپنے بیان سے مکر گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج فائرنگ مصطفیٰ عامر قتل کیس ملزم ارمغان

متعلقہ مضامین

  • قتل کرنے کے بعد 7 سالہ بھانجی سے زیادتی کرنیوالے ماموں کے سنسنی خیز انکشافات
  • راولپنڈی: 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • کراچی: سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا، ملزم کو 12 سال کی سزا
  • سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے والے سفاک ملزم کو 12 سال قید کی سزا
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: نوجوان نے 22 سالہ طالبہ کو روم میٹس کے سامنے ہاسٹل میں گولی مار کر قتل کر دیا
  • لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
  • شوہر کے ظالمانہ طرزعمل پر خلع لینے والی خاتون کا حقِ مہر ساقط نہیں ہوتا، لاہور ہائیکورٹ
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی