پٹریوں پر بم ملنے کے بعد پیرس کے اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) فرانسیسیدارالحکومت پیرس کے گارڈے نورڈ ٹرین اسٹیشن کے قریب دوسری عالمی جنگ کے زمانے کا ایک بم ملنے کے بعد آج بروز جمعہ وہاں ٹرینوں کی آمد و رفت رک گئی۔
اس حوالے سے فرانس کی سرکاری ریل کمپنی ایس این سی ایف نے ایک بیان میں بتایا کہ اسٹیشن پر پیرس اور لندن کے درمیان چلنے والی یورو اسٹار ٹرین اور شہر سے شمال کی طرف سفر کرنے والی دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت پولیس کی درخواست پر روکی گئی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے مزید تفصیلات کے لیے فرانسیسی پولیس سے بھی رابطہ کیا لیکن ان کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
دریں اثنا برطانیہ کو باقی یورپ سے ملانے والی یورو اسٹار ٹرین کی ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق آج پیرس اور لندن کے درمیان چلنے والے اس کی تمام ٹرینوں کی آمد و رفت منسوخ کر دی گئی ہے اور مسافروں سے کسی اور دن سفر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
بم کب اور کہاں ملا؟ایس این سی ایف کی ماتحت ایچ (H) لائن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا، ''پیرس گارڈے نورڈ اسٹیشن کے قریب (مینٹیننس کے) کام کے دوران گزشتہ شب دوسری عالمی جنگ کے زمانے کا ایک بم ملنے کے بعد اس اسٹیشن سے ٹریفک کی آمد و رفت رک گئی۔‘‘
اس پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بم اسٹیشن سے ڈھائی کلومیٹر دور ریل کی پٹریوں پر ملا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بم دراصل عل الصبح چار بجے سین سینٹ ڈینس کے علاقے میں ملا، جس کے بعد بارودی سرنگیں صاف کرنے والے عملے کو وہاں بھیج دیا گیا۔ اس رپورٹ کی اشاعت تک اس عملے کا آپریشن جاری تھا اور روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن مکمل ہونے تک اسٹیشن پر ریل ٹریفک متاثر رہے گا۔
’ٹریفک تمام دن شدید متاثر رہے گا‘فرانسیسی وزیر ٹرانسپورٹ فلیپ تباغو نے بتایا ہے کہ اس اسٹیشن پر ٹریفک آج پورا دن ''شدید‘‘ متاثر رہے گا اور دوپہر تک ٹرین سروس ایک محدود حد تک ہی بحال کی جا سکے گی۔
انہوں نے شہریوں سے سفر کا ادارہ مؤخر کرنے کی بھی درخواست کی۔فرانس کے سڈ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیشن کے پاس رہائش پذیر شہریوں کو کسی دھماکے کے خطرے کا ''کوئی ڈر نہیں‘‘ ہونا چاہیے کیونکہ ایسے بموں کو ناکارہ بنانے کا طریقہ کار موجود ہے۔
گارڈے نورڈ ریلوے اسٹیشن یورپ میں اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہاں سے فرانس سے شمالی کی طرف بین الاقوامی سفر کرنے والی کئی ٹرینیں گزرتی ہیں، جو برسلز، لندن اور نیدرلینڈز بھی جاتی ہیں۔ پیرس کے ٹورسٹ آفس کے مطابق یہ دنیا کا تیسرا مصروف ترین ٹرین اسٹیشن ہے۔
م ا/ا ب ا (اے پی، روئٹرز)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹرینوں کی ا مد و رفت اسٹیشن پر کے بعد
پڑھیں:
کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
— فائل فوٹوکراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔
پولیس کے مطابق الفلاح تھانے میں افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی، شہری اپنے دوست پولیس افسر سے مل کر باہر آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی۔
پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو چیک کرنے پر موٹر سائیکل چوری کا پتہ چلا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایک ملزم واردات سے قبل تھانے میں گیا اور شناختی کارڈ کی گمشدگی کی رپورٹ کے بہانے اندر کا جائزہ لیا۔
پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے اور ملزم کو تلاش کیا جا رہا ہے۔