مریم نواز نے میو اسپتال کے جس ایم ایس کو نکالا وہ 3 ہفتے پہلے استعفیٰ دے چکا تھا، فیصل واوڈا کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز میو اسپتال لاہور کا ہنگامی دورہ کیا تو مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے جس پر مریم نواز نے اسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی اور ایم ایس میو اسپتال کو عہدے سے فارغ کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے۔
مریم نواز نے میو اسپتال کے جس ایم ایس کو عہدے سے فارغ کیا اس کے بارے میں سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تین ہفتے پہلے ہی استعفیٰ دے چکے تھے مگر ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا تھا۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال میں دوائیاں نہیں تھیں کیونکہ کنٹریکٹرکو پیسےنہیں دیے گئے اور مریم صفدر کو پتہ ہی نہیں کہ اسپتال میں دوائیاں نہیں ہیں لیکن ایم ایس کو نکال دیا۔
مریم صفدر نے میو ہسپتال کے جس MS کو نکالا وہ تین ہفتے پہلے استعفی دے چکا تھا مگر اس کا استعفی منظور نہیں کیا گیا ہسپتال میں دوائیاں نہیں تھیں کیونکہ کنٹریکٹرکو پیسےنہیں دیے گئے مریم صفدر کو پتہ ہی نہیں کہ ہسپتال میں دوائیاں نہیں ہیں لیکن آپٹکس کے لیے MS کو نکال دیا ! فیصل واوڈا pic.
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) March 7, 2025
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز بے نقاب ہو گئی ہیں۔
Exposed https://t.co/fOuZ7u42dp
— Naeem Haider Panjutha (@NaeemPanjuthaa) March 7, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ میو ہسپتال کے ایم ایس کو نکالا نہیں گیاہے دراصل موقع کا فائدہ اٹھا کر مریم نواز نے اس کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
میو ہسپتال کے ایم ایس کو نکالا نہیں گیاہے دراصل موقع کا فائدہ اٹھا کر اسکا استعفیٰ منظور کرلیا میڈم نے!
ڈرامہ بازی ختم ہے اس عورت پر! #MandateThiefMinister https://t.co/sSgtTSEFtq
— Nausheen Peerwani (@NausheenPirwani) March 6, 2025
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں اوپر سے کوشش بھی نہیں کرتے۔
ایک تو یہ پڑھے لکھے بھی نہیں ہوتے اوپر سے بھی کوشش بھی نہیں کرتے۔
— Farsi (@4arsiboy) March 6, 2025
صنم جاوید خان نے لکھا کہ تھیف منسٹر پر سستی ایکٹنگ تو ختم ہے، اب وہ اپنے اشتہاروں پر پیسہ لگائے یا دوائیوں پر۔
تھیف منسٹر پر سستی ایکٹنگ تو ختم ہے نہ اب وہ اپنے اشتہاروں پر پیسہ لگائے یا دوائیوں پر https://t.co/lbfGr2qbyE
— Sanam Javaid Khan (@sanamkh22) March 7, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مریم نواز میو اسپتالذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مریم نواز میو اسپتال میں دوائیاں نہیں مریم نواز نے میو اسپتال فیصل واوڈا ایم ایس کو کا استعفی کو نکالا
پڑھیں:
گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بھر میں گندم کے کاشتکاروں کے لئے پنجاب کا ریکارڈ پیکج دیا ہے۔ پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی یا قابل ذکر امداد نہیں دی جارہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے 110 ارب روپے کا مجموعی پیکج دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لئے 25ارب روپے کی ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام کے امدادی پیکج کی منظور ی دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار فی ایکڑ دینے کی ہدایت کی۔ گندم کے 5 ایکڑ پر کاشتکاروں کو 25 ہزار روپے ملیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فلور ملوں کو کم از کم 25 فیصد گندم خریداری کا پابند بنانے کیلئے لاز می ترمیم کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ’’الیکٹرو نک ویئر ہاؤسنگ ری سیٹ‘‘ پالیسی کی منظوری دے دی اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر زراعت کو گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔ پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گندم خریداری مہم میں معاونت کرے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بنک آف پنجاب کو 100 ارب روپے کی کریڈٹ لائن قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسان کارڈ کے ذریعے گندم کے کاشتکار وں نے تقریباً 55ارب روپے کے زرعی مداخل خریدے۔ گندم کے کاشتکاروں کو 9500ٹریکٹر پر 10ارب روپے سبسڈی دی گئی۔ گندم کے کاشتکاروں کو 1000ٹریکٹر 2.5ارب روپے کی لاگت سے مفت دیئے گئے۔کاشتکاروں کو 8ارب روپے ٹیوب ویل سولرائزیشن کی مد میں سبسڈی دی گئی۔ کاشتکاروں کو5ہزار سپر سیڈر پر8 - ارب روپے سبسڈی دی جاری ہے۔ گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ فارمر سپورٹ پروگرام کے تحت تقریباً 25ارب روپے دیئے جائیں گے۔ صوبے بھر میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45لاکھ روپے کا 85ہارس پاور ٹریکٹر مفت ملے گا۔ صوبے بھر میں گندم اگاؤ مقابلے میں دوسرے نمبر آنے والے کاشتکار کو 40لاکھ روپے کا 75ہارس پاور ٹریکٹر انعام ملے گا۔ صوبے بھر میں تیسرے نمبر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35لاکھ روپے کا 60ہارس پاور ٹریکٹر ملے گا۔ ہر ضلع میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 10لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر 8لاکھ روپے اور سوم کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔ مجموعی طور پر گندم اگاؤ مہم میں کاشتکاروں کو 10کروڑ 40لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے۔ پنجاب میں گندم کے کاشتکار وں کی رہنمائی کے لئے سوا ارب روپے کا ایگریکلچر انٹرنی پروگرام شروع کیا گیا۔ 1000انٹرنی صوبے بھر میں گندم کے کاشتکاروں کی رہنمائی اور معاونت کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں۔ اگیتی کپاس کاشت کرنے والے کسانوں کو 25ہزار روپے فی بلاک مجموعی طور پر ساڑھے 37کروڑ روپے ملیں گے۔ سٹیک ہولڈرز اور ہر شہری کی فعال شرکت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہم سب مل کر اپنے ماحول کی ذمہ داری لیں اور اس حل کا حصہ بنیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سعودی عرب میں بس حادثے پانچ زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو مکڑوال میں 10دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر دنیا بھر کی کرسچین کمیونٹی سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پوپ فرانسس کی امن کے لئے خدمات کو خراج عقید ت پیش کیا ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی SMART ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا قیام پنجاب کی ماحولیاتی بہتری کے سفر میں ایک سنگ میل کی مانند ہے۔ پاکستان کی پہلی SMART ماحولیاتی تحفظ فورس کا آغاز ایک صاف اور سبز مستقبل کی طرف ایک جرات مندانہ قدم ہے۔ سمارٹ فورس کو ڈرون نگرانی، رئیل ٹائم (AQI) مانیٹرز،موبائل لیبز مہیا کی گئیں ہیں۔ انڈسٹری، پانی، پلاسٹک، زراعت، ٹرانسپورٹ اور ایندھن کی فیلڈز کے لئے خصوصی سکواڈز قائم کئے گئے۔