Nawaiwaqt:
2025-04-22@07:21:36 GMT

کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ

 کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی  ریکارڈ کی گئی  ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے  اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 685 پوائنٹس کے اضافے سے ایک  لاکھ 14 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ  میں  دن بھر مجموعی طور پر 431 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،219 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 149 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔بازار میں 40 کروڑ 43 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 27 ارب 84 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114،721 جبکہ کم ترین سطح 114،169 پوائنٹس رہی۔ دوسری جانب انٹربینک میں  ڈالر 15پیسے مہنگا ہوگیا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279روپے 82پیسے سے بڑھ کر 279روپے 97پیسے پر بند ہوا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کا میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا، کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کے ہاتھ میں ہے۔کراچی کنگز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں کامیابی حاصل ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطان صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
  • معاشی استحکام کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مرتب ہورہے ہیں؟
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان، 617 پوائنٹس کا اضافہ
  • پورٹیبل اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟
  • پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
  • کراچی میں گرمی کا راج، جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
  • کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، اسپتالوں میں رش