Nawaiwaqt:
2025-04-22@06:30:52 GMT

امریکی صدرٹرمپ کا سعودی عرب کے دورے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

امریکی صدرٹرمپ کا سعودی عرب کے دورے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں اب سے ڈیڑھ ماہ کے اندر سعودی عرب کا دورہ کروں گا۔ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ٹرمپ کا پہلا بیرون ملک دورہ ہو گا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے حلف اٹھانے کے بعد کسی غیر ملکی قائد کے ساتھ پہلا ٹیلی فون رابطہ سعودی ولی عہد سے کیا تھا۔ امریکی حلقوں نے اسے 80 برس سے بنیادی شراکت دار اور دوست کی حیثیت رکھنے والے ملک کے لیے ایک بھرپور پیغام قرار دیا تھا۔ اس سے قبل امریکی صدر واضح کر چکے ہیں کہ وہ اپنے دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ العربیہ کو دیے خصوصی انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ خطے میں دوبارہ سے امن کی خاطر سعودی ولی عہد کے ساتھ کام کریں گے۔ رواں سال ڈیووس کانفرنس میں ٹرمپ نے یہ کہا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایک عظیم شخصیت ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق بن سلمان کے ساتھ ان کا اچھا تعلق ہے۔ ٹرمپ نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب ، امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ امریکی صدر کے مطابق وہ سرمایہ کاری کا حجم 10 کھرب ڈالر تک لے جانے کے امکان پر ولی عہد کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سعودی ولی عہد امریکی صدر ٹرمپ کا کے ساتھ

پڑھیں:

سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ جاری

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)1968 میں امریکی صدر رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق تقریبا 10 ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈز کو جاری کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اقدام موجودہ امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر قومی رازوں کے مسلسل افشا کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا۔ یو ایس نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن نے ان صفحات پر مشتمل تقریبا 229 فائلیں اپنی عوامی ویب سائٹ پر پوسٹ کردی ہیں۔

سینیٹر کینیڈی کے قتل سے متعلق بہت سی فائلیں پہلے جاری کی گئی تھیں لیکن دیگر کو ڈیجیٹائز نہیں کیا گیا تھا اور وہ کئی دہائیوں تک وفاقی حکومت کے زیر انتظام سٹوریج کی سہولیات میں موجود رہی تھیں۔نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی کے المناک قتل کے تقریبا 60 سال بعد امریکی عوام کو پہلی مرتبہ صدر ٹرمپ کی قیادت کی بدولت وفاقی حکومت کی تحقیقات دیکھنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

گبارڈ نے مزید کہا کہ ان فائلوں کے افشا سے آخر کار سچائی سامنے آئی ہے۔سابق سینیٹر کے بیٹے اور امریکی سیکریٹری برائے صحت اور انسانی خدمات رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رابرٹ ایف کینیڈی کے کاغذات کا انکشاف امریکی حکومت میں اعتماد کی بحالی کی جانب ایک ضروری قدم ہے۔وزیر صحت نے پہلے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کے والد کو متعدد بندوق برداروں نے قتل کیا ہے۔ یہ بات سرکاری موقف سے متصادم ہے۔ ایک متعلقہ پیشرفت میں ٹرمپ انتظامیہ نے شہری حقوق کے رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل سے متعلق ریکارڈز سے پردہ اٹھانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی ناکام پالیسیاں اور عوامی ردعمل
  • ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تجارتی مذاکرات کے لیے بھارت پہنچ گئے
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی محکمہ خارجہ کی از سرِ نو تشکیل کی تجویز
  • امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے شہریوں کی جبری بیدخلی روک دی
  • امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے باشندوں کی جبری ملک بدری روک دی
  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتے دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے
  • ٹرمپ انتظامیہ شام پر عائد پابندیوں میں نرمی پر غور کر رہی ہے،امریکی اخبار
  • سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ جاری