ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ‏انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی بنیاد رکھ کر نوجوانوں کو بیداری، خودسازی اور سماجی خدمت کا درس دیا۔ وہ نہ صرف ایک مثالی انقلابی تھے بلکہ اتحادِ امت کے سچے داعی بھی تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سفیر انقلاب، بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی 30ویں برسی کے موقع پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس اکاؤنٹ سے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن پیش خدمت ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم، ‏“وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ” ‏“اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے انہیں ہرگز مردہ نہ سمجھو، بلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے رب کے ہاں رزق پا رہے ہیں۔” (آل عمران: 169)۔ ‏آج 7 مارچ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے موقع پر ہم اس عظیم رہنماء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی اسلام، حق و صداقت، اور مستضعفین کی خدمت کے لیے وقف کردی۔ شہید نقوی ایک فکر، ایک مشن، اور ایک نظریہ تھے، جو آج بھی نوجوانوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

‏انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی بنیاد رکھ کر نوجوانوں کو بیداری، خودسازی اور سماجی خدمت کا درس دیا۔ وہ نہ صرف ایک مثالی انقلابی تھے بلکہ اتحادِ امت کے سچے داعی بھی تھے۔ ان کی شہادت ہمارے لیے ایک پیغام ہے کہ ہم بھی اپنی زندگی کو دینِ حق کی خدمت، علم کی روشنی پھیلانے، اور مظلوموں کے دفاع میں وقف کریں۔ ‏شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا، بلکہ وہ ایک ایسی روشنی ہے جو رہنمائی کرتی ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے چراغ راہ بنتی ہے۔ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ شہید محمد علی نقوی کے مشن کو جاری رکھیں گے ان شااللہ وطن عزیز کی سربلندی اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ‏اللّٰہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔ الہی آمین! ‏شہداء کی یاد ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محمد علی نقوی

پڑھیں:

مجلس وحدت مسلمین کل بھی مظلومین پاراچنار کے ساتھ تھی اور آج بھی مظلومین کے ساتھ ہے، سید ناصر عباس شیرازی 

اسلام آباد میں حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ضلع کرم اور پارچنار کی تاریخ گواہ ہے اس علاقے کی محرومی کو مجلس وحدت مسلمین نے ہر فورم پر اُٹھایا ہے، دشمن ہمیں دیوار سے لگانا چاہتا تھا لیکن ہم نے شیعہ سنی اتحاد سے دشمن کے ارادوں کو ناکام بنا دیا ہے، یہی وجہ ہے آج قومی اسمبلی کے ہر اجلاس میں پاراچنار کے مسئلے بات ہوتی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے جامعہ الصادق میں منعقدہ مرکزی بقیة اللہ کنونشن میں حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ واحد تنظیم ہے جو مظلومین کے ساتھ ہے چاہے وہ مظلومین پاراچنار ہوں یا مظلومین غزہ و فلسطین ہوں، ضلع کرم اور پارچنار کی تاریخ گواہ ہے اس علاقے کی محرومی کو مجلس وحدت مسلمین نے ہر فورم پر اُٹھایا ہے، دشمن ہمیں دیوار سے لگانا چاہتا تھا لیکن ہم نے شیعہ سنی اتحاد سے دشمن کے ارادوں کو ناکام بنا دیا ہے، یہی وجہ ہے آج قومی اسمبلی کے ہر اجلاس میں پاراچنار کے مسئلے بات ہوتی ہے، ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو جس کی ایک صوبے میں حکومت ہے جب وہ پابند سلاسل ہے تو ہمارا تحصیل چیئرمین مزمل فصیح بھی حق کی آواز بلند کرنے کے جرم میں پابند سلاسل ہے، مجلس وحدت مسلمین آج ایک قومی دھارے میں ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 87 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام
  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی
  • علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
  • علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملت کے مخلص و بہادر رہنماء ہیں، علامہ علی حسنین
  • سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دوسری بار ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب 
  • ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 
  • ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے، ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 
  • شہید محمد باقر الصدر کی چھیالیسوں برسی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد
  • مجلس وحدت مسلمین کل بھی مظلومین پاراچنار کے ساتھ تھی اور آج بھی مظلومین کے ساتھ ہے، سید ناصر عباس شیرازی