اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ججز کے ساتھ تبادلہ ہو کر آنے والے اسٹاف کی جانب سے سائلین سے مبینہ رشوت وصولی کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس بابر ستار کے پرائیویٹ سیکرٹری کے خط پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی۔

رجسٹرار یار محمد ولانہ اور ایڈیشنل رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ رائے محمد خان انکوائری کمیٹی مقرر کیے گئے ہیں۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملہ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے سامنے رکھا تھا۔

مزید پڑھیں؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کا عملہ سائلین سے رشوت طلب کرتا ہے، جسٹس بابر ستار کا رجسٹرار کو خط

جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر ان کے سیکرٹری نے مبینہ رشوت ستانی کے ازالے کے لیے رجسٹرار کو خط لکھا تھا۔ جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر لکھے گئے خط کی نقول تمام ججز کے سیکرٹریز کو بھی ارسال کی گئیں۔

خط میں کہا گیا تھا کہ انکوائری کرکے ملوث اسٹاف کے خلاف کارروائی کرکے اس برائی کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔

خط میں کہا گیا تھا کہ اسلام ہائی کورٹ کے کورٹ رومز اور کوریڈورز کی ویڈیو مانیٹرنگ ہوتی ہے، رجسٹرار آفس گزشتہ دو ہفتے کی فوٹیج نکال کر دیکھ سکتا ہے کہ اسٹاف مطالبہ کرکے رقم لے رہا ہے، اگر ایسے مطالبات کی رپورٹس درست ثابت ہوں تو ملوث اسٹاف کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جسٹس بابر ستار

پڑھیں:

پہلی مرتبہ جائیداد منتقلی پر ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی لاگو نہیں ہوتی، ہائیکورٹ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے قرار دیا ہے کہ پہلی بار جائیداد فروحت کرنے والے سےایڈوانس انکم ٹیکس کی وصولی کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 236 سی لاگو نہیں ہوتا۔

عدالت نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) کو ایک ہائوسنگ سوسائٹی کے بیرون ملک مقیم128صارفین کو فوری جائیدادوں کی منتقلی کا حکم جاری کردیا ۔

انور سیف اللہ نے سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کے دامادبیرسٹر اسدلدھا کے زریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ تحصیل راولپنڈی کے موضع جات بجنیال وغیرہ میں ایٹین پراجیکٹ ہے ۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کی سمری منظوری کی حیران کن سپیڈ، صرف ایک دن میں 8 سرکاری کام ہوئے
  • سپریم کورٹ: ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس، لاہور ہائیکورٹ بار کی متفرق درخواست دائر
  • لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، خلع لینے والی خاتون بھی حق مہر کی حق دار
  • شوہر کے ظالمانہ طرزعمل پر خلع لینے والی خاتون کا حقِ مہر ساقط نہیں ہوتا، لاہور ہائیکورٹ
  • ججز ٹرانسفر سینیارٹی کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ،جوڈیشل کمیشن نے جواب جمع کروا دیئے
  • ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس، جوڈیشل کمیشن، رجسٹرار سپریم اور وزارت قانون نے جواب جمع کروا دیا
  • چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی: رجسٹرار سپریم کورٹ
  • ججز کے تبادلے چیف جسٹس کی مشاورت سے ہوئے، رجسٹرار سپریم کورٹ کا جواب
  • ججز ٹرانسفر سینیارٹی کیس: رجسٹرار سپریم کورٹ کا جواب جمع
  • پہلی مرتبہ جائیداد منتقلی پر ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی لاگو نہیں ہوتی، ہائیکورٹ