WE News:
2025-04-22@01:58:14 GMT

سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، اداکارہ ماورا حسین

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، اداکارہ ماورا حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

ماروا حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سلمان خان کی بہت بڑی فین ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ اسٹار کی تمام فلمیں دیکھی ہیں اور ان کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ وہ کئی بار دیکھ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماورا حسین 3 بھارتی فلمیں چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟

ماورا حسین نے سلمان خان کی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ اور ’بجرنگی بھائی جان‘ کو خوب سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ’بجرنگی بھائی جان‘ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ملک کو اچھا دکھانے کے لیے دوسرے ملک کو برا دکھانا ضروری نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ ساتھ وہ رنبیر کپور کے ساتھ بھی فلم میں کام کرنا چاہیں گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماورا حسین کی رومانوی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز نے بھارت میں باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد وہ متعدد بھارتی شوز میں انٹرویو دیتی نظر آئیں۔ یہ فلم 2016 میں ریلیز کی گئی تھی تاہم یہ باکس آفس پر بزنس کرنے میں ناکام رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ کمال ہو‘، بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ماورا حسین کی تعریف کیوں کی؟

فلم کی دوبارہ ریلیز نے غیر معمولی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس نے صرف بھارت میں 5 دنوں میں 25.

16 کروڑ روپے کما کر ہمیش ریشمیا کی فلم ’بی آر‘ اور ’لویاپا‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ یہ ماورا حسین کی پہلی اور آخری بالی ووڈ فلم تھی۔ اس کے بعد وہ پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں نظر آئیں۔ اس کے بعد انہوں نے ٹی وی پر توجہ مرکوز کرلی۔ ان کے پاس یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری ہے۔ انہوں نے اپنے قانونی کیریئر کو ایک طرف رکھ دیا کیونکہ وہ اپنے اداکاری کے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ بجرنگی بھائی جان سلمان خان صنم تیری قسم ماورا حسین

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ بجرنگی بھائی جان صنم تیری قسم ماورا حسین اداکارہ ماورا حسین بالی ووڈ انہوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

5 فلموں سے 2200 کروڑ بھارتی روپے کمانے والے اداکار کون ہیں؟

گزشتہ  سالوں کے دوران بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور  رجنی کانت جیسے سپر اسٹارز نے بالی ووڈ کے باکس آفس پر راج کیا اور بزنس کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑے، شاہ رخ خان کی 2023 میں 3 فلموں کا مجموعی بزنس  2600 کروڑ روپے تھا۔

دوسری طرف بالی ووڈ کا ایک اسٹار ایسا بھی ہے جس کی فلموں نے آمدنی کے لحاظ سے کئی  بڑے اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم کالکی نے شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ جعفر صادق 5  سال سے بھارتی فلمز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، جنہوں نے بطور  ڈانسر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر اداکار کمل ہاسن کی  فلم ’ وکرم‘سے انڈسٹری میں اپنا نام بنایا، انہوں نے  رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ میں بھی لاجواب اداکاری کی، جو ان کی پہلی فلم سے  بھی زیادہ کامیاب رہی۔

جعفر خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خاں کے ساتھ بھی کام کیا، انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا اور ان کی آخری آن اسکرین  فلم ’بے بی جوہن‘ تھی۔

ان کی فلمیں بزنس کے لحاظ سے کافی کامیاب رہیں، ان کی پہلی فلم’ وکرم‘  نے عالمی سطح پر 414 کروڑ بھارتی روپے، رجنی کانت کی فلم’ جیلر‘ نے 650 کروڑ بھارتی  روپے کمائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kishor Ravichandran (@sinty_boy)

جعفر صادق کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ’جوان‘  نے بھی بزنس کے  تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 1150 کروڑ  بھارتی روپے کمائے، مجموعی طور پر ان کی 5 فلمیں  باکس آفس پر اب تک 2200 کروڑ  سے زیادہ  بزنس کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام

رجنی کانت، سنی دیول یا رنبیر کپور جیسے سپر اسٹارز کی فلموں نے  بھی باکس آفس پر اتنا زیادہ بزنس نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news باکس آفس بالی ووڈ بزنس جعفر خان رجنی کانت شاہ رخ خان

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا، ملزم کو 12 سال کی سزا
  • عورتیں جو جینا چاہتی تھیں
  • پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں
  • طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل
  • ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • پاکستان‘ افریقی ممالک میں سرمایہ کاری و تجارتی خلاء دور کرنا ہو گا: شافع حسین
  • پیپلز پارٹی کھیل بگاڑنا چاہتی ہے؟
  • ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، تصاویر شیئر کردیں
  • کینالز معاملے کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنا ہے، عطا تارڑ
  • 5 فلموں سے 2200 کروڑ بھارتی روپے کمانے والے اداکار کون ہیں؟