جدہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پیر تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سعودی عرب کے موسمیاتی مرکز کے مطابق مملکت میں پیر تک تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقے متاثر رہیں گے۔

مملکت میں رہنے والوں کو محکمہ شہری دفاع نے اس دوران شہریوں کو احتیاط برتنے، بارش کا پانی جمع ہونے والی جگہوں، وادیوں سے دور رہنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کا مشورہ دیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ ریجن کے کچھ علاقے تیز ہواؤں اور شدید بارشوں سے متاثر رہیں گے، ان علاقوں میں میسان، طائف، العرضیات، اضم، رنیہ، تربہ، المویہ اور الخرمہ میں شامل ہیں۔

مکہ مکرمہ شہر، اللیث، القنفذہ، الجموم اور بحرۃ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہونے کی توقع ہے۔ریاض ریجن درمیانی سے شدید بارشوں سے متاثر رہنے کا امکان ہے۔ریاض، الدرعیہ، ضرما، المزاحمیہ، عفیف، الدوادمی، القویعیہ، شقراء، الغاط، الزلفی، المجمعہ، ثادق، رماح، الرین، حریملاء، الخرج، الدلم، الحریق، حوطہ بنی تمیم

، مرات اور الافلاج میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ الجوف، حائل، القصیم، الشرقیہ، الباحہ، تبوک، مدینہ منورہ، عسیر اور جازان میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔
جہلم ویلی: چھم واٹر فال کے قریب کار حادثہ، 2 افراد جاں بحق

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد(اوصاف نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔
آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ

متعلقہ مضامین

  • سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے
  • پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی
  • سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی 
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی