راولپنڈی؛ مہنگی گاڑیاں چرانے والے 3 چور گرفتار، 5 گاڑیاں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
راولپنڈی میں 3 کار چوروں کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 5 گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔
راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے تین کار چور گرفتار کرکے ڈیرھ کروڑ روپے سے زاہد مالیت کی پانچ گاڑیاں برآمد کرلیں۔ ملزمان ماسٹر کی(چابی) کی مدد سے گاڑیاں چوری کرتے اور پشاوراور لکی مروت لے جا کر فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 5 گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان کی شناخت نعمان،محمد جنید اور عبدالرحمن کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گاڑیاں برآمد
پڑھیں:
کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
کراچی:شاہ لطیف ٹاؤن جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ گل زیب ولد قادر بخش کے نام سے کی گئی۔
شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محررسلیم نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ نماز فجر کے بعد پیش آیا، مقتول جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب بنی پانی کی ٹینکی کے اوپر سو رہا تھا کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مقتول کو ایک گولی سر پر ماری گئی جس کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
مقتول نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔