انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  بھی چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد پر پاکستان کی میزبانی کا معترف ہوگیا اور ویڈیو جاری کر دی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی ہے جس کا سفر پاکستان میں تمام ہوا اور فائنل میچ ہائبرڈ ماڈل کے تحت 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس شوپیس ایونٹ کے پاکستان میں شاندار انعقاد اور میزبانی کے انتظامات دیکھ کر پی سی بی اور پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا اور اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاو?نٹ سے چیمپئنز ٹرافی کے یادگار لمحات کی ویڈیو شیئر کر دی۔اس ویڈیو میں جہاں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنلز تک کے میچز کے سنسنی خیز لمحات دکھائے گئے ہیں وہیں شائقین کا جوش وجذبہ بھی دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان کے مختلف شہروں میں سفر، تاریخی اور یادگار مقامات، افتتاحی تقریب، 2017 کے چیمپئن کپتان سرفراز احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ویڈیو کا آغاز چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ جلی حروف میں Thank you Pakistan (شکریہ پاکستان) کے جملے سے کیا گیا ہے۔دریں اثنا آئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی منیجر ڈاکٹر ڈیومسکر نے بھی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کو شاندار قرار دیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی پولیس رینجرز اور آرمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ پورے ٹورنامنٹ میں سیکیورٹی اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔ڈیومسکر نے مزید کہا کہ مجھے ذاتی طور پر کوئی شک نہیں کہ یہاں پروفیشنلزم بہت شاندار تھا، اس ٹورنامنٹ سے پوری دنیا میں پاکستان، عوام اور سیکیورٹی اداروں کا مثبت امیج جائے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے ہوا تھا۔ فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں۔بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ضد کے باعث فائنل میچ 9 مارچ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں پاکستان کی

پڑھیں:

ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز

لاہور:

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں چار مختلف ممالک کی بہترین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی باصلاحیت کپتان فاطمہ ثنا کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتانی سونپی گئی ہے۔

آئی سی سی ویمنز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں فاطمہ ثنا کے ساتھ پاکستان کی منیبہ علی، نشرا سندھو، سعدیہ اقبال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اوپنرز کی جوڑی میں ہیلی میتھیوز اور منیبہ علی شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز نے شاندار آل راؤنڈر کارکردگی دکھائی، 240 رنز اور 13 وکٹیں حاصل کرکے وہ نہ صرف ٹورنامنٹ کی ٹاپ وکٹ ٹیکر رہیں بلکہ اپنی ٹیم کو کئی مواقع پر فتح کے قریب بھی پہنچایا۔

پاکستان کی منیبہ علی نے بھی مستحکم آغاز فراہم کیے، اسکاٹ لینڈ کے خلاف ان کی 71 رنز کی اننگز یادگار رہی۔

مڈل آرڈر میں شارمین اختر، کیتھرین بروس اور نگار سلطانہ کو شامل کیا گیا ہے۔ بنگلا دیش کی شارمین اختر نے 266 رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر کا اعزاز حاصل کیا جبکہ اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین بروس نے 293 رنز اور 6 وکٹوں کے ساتھ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by ICC (@icc)

بنگلا دیش کی کپتان اور وکٹ کیپر نگار سلطانہ جوٹی نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کے ساتھ شاندار بیٹنگ کی اور وکٹوں کے پیچھے بھی 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے نہ صرف 12 وکٹیں حاصل کیں بلکہ مشکل مواقع پر ٹیم کو سنبھالا، تھائی لینڈ کے خلاف ان کی ناقابل شکست 62 رنز کی اننگز ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوئی۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے شاندار فتوحات حاصل کر کے میگا ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

مڈل اور لوئر آرڈر میں چینیل ہنری اور عالیہ آلین شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی چینیل ہنری نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے کم گیندوں پر بڑے رنز بنائے، خاص طور پر بنگلا دیش کے خلاف 51 کی ناقابل شکست اننگز قابل ذکر ہے۔

عالیہ آلین نے نہ صرف 12 وکٹیں حاصل کیں بلکہ بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی، کیتھرین فریزر نے 10 وکٹیں حاصل کیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

پاکستان کی اسپن جوڑی نشرا سندھو اور سعدیہ اقبال نے مڈل اوورز میں حریف ٹیموں پر دباؤ ڈالا، نشرا نے 10 اور سعدیہ نے 9 وکٹیں حاصل کیں، دونوں کا اکانومی ریٹ شاندار رہا۔ ریزرو پلیئر میں بنگلا دیش کی رابعہ خان کو رکھا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں
  • خیبرپختونخوا حکومت نے مدارس کیلیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی
  • خیبر پختونخوا حکومت نے مدارس کی گرانٹ 3کروڑ سے بڑھا کر 10کروڑروپے کردی
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  •  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، چوہدری شجاعت  
  • اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
  • پاکستانی یوٹیوبر کا دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ تاریخی اشتراک
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • ہنی سنگھ کی 25 سالہ مصری ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم، ویڈیو وائرل
  • ٹیرف کے طوفان میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو  زیادہ قیمتی ہے