سپیس ایکس کی سٹار شپ میگاراکٹ سسٹم کی آٹھویں آزمائشی پرواز ناکام،راکٹ فضا میں پھٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) ایلون مسک کے خلائی ادارے سپیس ایکس کا سٹار شپ خلائی جہاز ٹیکساس سے روانہ ہونے کے چند منٹ بعد خلا میں گر کر پھٹ گیا۔سپیس ایکس نے جمعرات کی رات اپنے بڑے سٹار شپ میگاراکٹ سسٹم کی آٹھویں مربوط آزمائشی پرواز کا آغاز کیا تاہم جنوری 2025میں پچھلے ناکام ٹیسٹ کے بعد یہ پرواز بھی تباہی سے دوچار ہو گئی ۔
(جاری ہے)
اس کا سپر ہیوی پہلے مرحلے کا بوسٹر منصوبہ کے مطابق زمین پر واپس آ گیا تھا لیکن اس دوران کنٹرول روم کا جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا جس کے نتیجے میں اوپری فضا میں ایک شدید دھماکہ ہوا جس سے فضائی ٹریفک میں خلل پڑا اور پروازیں روک دی گئیں ۔سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز میں سٹارشپ کے خلا میں ٹوٹ پھوٹ کے بعد جنوبی فلوریڈا اور بہاماس کے قریب آسمان میں آگ کے بگولے بنتے دیکھے گئے ہیں۔راکٹ سسٹم مطلوبہ اونچائی پر پہنچنے کے بعد انجن سے علیحدہ ہونے کے بعد بے قابو ہو کر بے ہنگم گھومنے لگا ۔ کمپنی کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اس کا جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا،اور اس کے متعدد انجن بند ہو گئے تھے۔بغیر عملے کے سپیس ایکس سٹار شپ کی آزمائشی پرواز مقامی وقت کے مطابق شام 5بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپیس ایکس سٹار شپ کے بعد
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک،
جنوبی وزیرستان لوئر میں نامعلوم دہشت گردوں نے تھانہ اعظم ورسک کے ایس ایچ او اور پولیس پارٹی پر کلوشہ کے علاقے میں حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او اور پولیس پارٹی پولیو ڈیوٹی پر تھے، پولیس پارٹی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 30 منٹ تک جاری رہا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ باقی دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔
ہلاک دہشت گرد سے ایس ایم جی، راکٹ لانچر جب کہ 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں، ہلاک دہشت گرد کی شناخت افنان ولد پیرزادہ کے نام سے ہوئی، تلاشی میں 2 شناختی کارڈز، 3 اے ٹی ایم کارڈز اور ایک اسمارٹ فون برآمد کیے گئے۔
برآمد شدہ کارڈز میں سے ایک ہلاک دہشت گرد کا، جبکہ باقی شھید کانسٹیبل عمران کے نکلے جو عید سے قبل دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے، شہید کانسٹیبل عمران کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی جنوبی وزیرستان میں درج ہوا تھا۔