صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر آصف علی زرداری نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔
صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 10 مارچ، 2025 بروز پیر سہ 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ کو طلب کیا ہے۔
خیال رہے کہ ایوان زیریں کا 11 مارچ کو ہونے والا اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 14 واں اجلاس ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مارچ کو طلب صدر مملکت
پڑھیں:
جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس شروع
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس جامعہ مدنیہ رائے ونڈ روڈ پر شروع ہوگیا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں سے مجلس عمومی کے سینکڑوں اراکین لاہور پہنچے۔ اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کی فضل الرحمن نے ملک کی سیاسی اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی خطاب کیا۔ اجلاس سے مولانا عبد الغفور حیدری، مولانا خواجہ خلیل احمد خان، مولانا محمد امجد خان، ملک سکندر ایڈووکیٹ، کامران مرتضی ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا، حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن اتحاد پر غور وخوض کیا گیا۔