پشاور ہائی کورٹ میں خیبر پختون خوا کے جنوبی اضلاع میں امن کی خراب صورتِ حال سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ 

درخواست  پر جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی صورتِ حال انتہائی مخدوش ہے۔

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع نوگو ایریا بنے ہوئے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اس وقت صوبے کے جنوبی اضلاع نو گوایریا بنے ہوئے ہیں۔

عدالتِ عالیہ نے اس حوالے سے وفاقی و صوبائی حکومت، سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور دیگر کو نوٹسز جاری کر دیے۔

عدالت نے فریقین کو اگلی سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جنوبی اضلاع

پڑھیں:

عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی

عالیہ حمزہ : فوٹو فائل

راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی۔

سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے درخواست ضمانت کی سماعت میں وقفہ کردیا، درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عالیہ حمزہ بھی عدالت میں موجود تھیں۔

عالیہ حمزہ کے وکیل فیصل ملک اور علی عمران شہزاد نے ابتدائی دلائل دیے، وکلاء نے کہا کہ الزام ایک طرح کا ہے تو 3 ملزمان کو جوڈیشل اور 2 کی ضمانت کیسے ہوسکتی ہے؟

وکلاء نے کہا کہ عدالت پانچوں ملزمان کو ایک طرح سے ٹریٹ کرے، عدالتی عملے نے پہلے دو ملزمان کو ڈسچارج کرنے کا کہا، اب عدالتی عملے نے کہا پانچوں ملزمان کو جوڈیشل کرکے 2 کی ضمانت ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نےجناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صنم جاوید کی بریت کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • رنویر الہ آبادیا کیس کی تحقیقات مکمل، پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • خیبرپختونخوا حکومت نے مدارس کیلیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت نہ ہونے پر عمر ایوب کا اظہار تشویش
  • ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس، جوڈیشل کمیشن، رجسٹرار سپریم اور وزارت قانون نے جواب جمع کروا دیا
  • چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی: رجسٹرار سپریم کورٹ
  • ججز کے تبادلے چیف جسٹس کی مشاورت سے ہوئے، رجسٹرار سپریم کورٹ کا جواب
  • عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی
  • ججز ٹرانسفر سینیارٹی کیس: رجسٹرار سپریم کورٹ کا جواب جمع