کسٹمز فیس لیس اسسسمنٹ نے مس ڈیکلریشن سے 5.4 ارب کی ایف ای ڈی چوری ناکام بنا دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کسٹمز فیس لیس ایسسمنٹ کے سینٹرلائزڈ ایسسمنٹ نے مس ڈیکلریشن کی کوشش ناکام بنادی۔
چیف کلکٹر جمیل ناصر کے مطابق کسٹمز اپریزمنٹ ساوتھ نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے 5.4 ارب کی ایف ای ڈی چوری ناکام بنا دی۔ دبئی سے پولئیسٹر اسٹیپل فائیبر کی آڑ میں "اسیٹیٹ ٹاو" درآمد کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ سینٹرلائزڈ ایسسمنٹ یونٹ نے شک پر کنسائمنٹ کی فزیکلی ایگزامنیشن اور لیب ٹیسٹ کروائے۔
چیف کلکٹر کا مزید کہنا تھا کہ مس ڈیکلریشن کی تصدیق کے بعد امپورٹرز گلوبل ٹیکسٹائل، مہر انٹرنیشنل اورسکینہ انٹرپرائز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حکام کی جانب سے نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ کامیاب کارروائی فیس لیس ایسسمنٹ سسٹم کی شفاف ودرست تشخیص کا نمونہ ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کسٹمز نے 5 ماہ میں 30 کروڑ مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران بین الاقوامی ائیرپورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے 30 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ملک بھر کے ائیرپورٹس پر 2.73 کلوگرام سونا اور 359 کلوگرام چاندی برآمد کی گئی، ملک میں چاندی کی اسمگلنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایف بی آر نے وضاحت کی کہ چاندی کی درآمدات اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارتِ تجارت کے قواعد و ضوابط کے مطابق کی جاتی ہیں، چاندی کی قیمت میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران دوگنا سے زائد اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے ملک میں اسمگلنگ کا رحجان بڑھ گیا ہے۔
ایف بی آر نے کہا کہ وہ اسمگلنگ کی روک تھام اور اس کے منفی اثرات سے قومی معیشت کے تحفظ کے لیے اپنا عزم جاری رکھے گا۔