City 42:
2025-04-22@06:02:36 GMT

پنجاب پولیس کے ڈی ایس پیز کے لئے بڑی خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

علی ساہی: پنجاب پولیس کے ڈی ایس پیز کے لیے بڑی خوشخبری ، آئی جی پنجاب نے 39 ڈی ایس پیز کی ترقی کی سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوا دیں ہیں، جنہیں ایس پی عہدے پر ترقی کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت گزشتہ روز پرموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں 133 ڈی ایس پیز کے کیسز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق 39 ڈی ایس پیز کو ترقی کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے طلبا سے واجبات کی وصولی کیلئے سخت فیصلے

ترقی کے لیے اہل قرار دیے جانے والے افسران میں ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد، شاہد رشید، ساجد محمود، یوسف ہارون، فواد احمد، منیر بدر، شفقت ندیم، کاشف عبداللہ، رمیز احمد، رضا اللہ، علی اختر، شاہد شفیق، عامر مشتاق، شاہد نذیر، جان محمد، محمد خان، عرفان الحق، بابر ممتاز، سعید احمد، منصور الحسن، اختر علی، عاطف عمران، محمد سلیم، فیاض احمد، جمشید اقبال، محمد طارق، حسن فاروق، نصراللہ خان، خالد سعید، ظفر جاوید، شاہد اکرام، عصر علی، غازی محمد، عمر فاروق، ذوالفقار علی، مدثر اقبال، ہمایوں افتخار، معظم علی، عادل رشید، سلیم اللہ اور ریاض احمد شامل ہیں۔

آئی ایم ایف مذاکرات؛ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنیکی تجویز مسترد

پرموشن بورڈ کا اگلا اجلاس عید کے بعد کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور دیگر یونٹس میں ترقیوں کے لیے ہوگا۔وزیراعلیٰ کی حتمی منظوری کے بعد ترقیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
 
 
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈی ایس پیز کے لیے

پڑھیں:

بلوچوں کا مطالبہ سڑکوں کی تعمیر نہیں لاپتہ افراد کی بازیابی ہے، شاہد خاقان عباسی

نجی ٹی وی کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے خواتین ونگ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گرینڈ الائنس کی بات نہیں کی، اپوزیشن اتفاق رائے پیدا کرکے آگے بڑھے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی معاملات پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ گرینڈ الائنس کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے خواتین ونگ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہوں نے کبھی گرینڈ الائنس کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن اتفاق رائے پیدا کرکے آگے بڑھے، جے یو آئی (ف) اور پی ٹی آئی کے تحفظات دور کرنے کی ضرورت ہے، جب کہ پی ٹی آئی کو اپنی سوچ تبدیل کرنا ہوگی۔

شاہد خاقان عباسی نے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کے بجائے اضافی آمدنی کو بلوچستان میں سڑکوں کے منصوبوں کے لیے استعمال کرنے کے فیصلے پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ نہیں کر رہے، بلکہ چاہتے ہیں کہ حکومت لاپتا افراد کا مسئلہ حل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوان مایوس تھے اور ان کی آواز نہیں سنی گئی، پاکستان اور بلوچستان کو درپیش مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں احساس محرومی ہے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی، ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ بھی غلط تھا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی تاکہ بجلی سستی کی جا سکے، اگر آنے والے دنوں میں بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول مہنگا ہوا تو حکومت بجلی کیسے سستی کرے گی؟۔ انہوں نے عوام کو مہنگائی سے کچھ ریلیف دینے کے لیے اچھی اقتصادی پالیسیوں پر زور دیا۔ نئی نہروں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کو عوام کو حقائق بتانے چاہئیں۔ نئی نہروں کی تعمیر کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے لیے پانی کی دستیابی ایک چیلنج رہے گی، کیونکہ دریاؤں میں پانی بتدریج کم ہو رہا ہے، اس معاملے پر سندھ میں بدامنی کا ماحول ہے۔

انہوں نے نہروں کے مسئلے پر سندھ میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افراتفری سے بچنے کے لیے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔ سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ معدنیات صوبائی موضوع ہیں اور وفاقی حکومت اپنی پالیسی بنا کر اسے چھیننا چاہتی ہے۔ قبل ازیں عوام پاکستان پارٹی کے شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ترقی اور آئین کی بالادستی کے لیے موثر سیاسی نمائندگی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین پاکستان کے عوام کو موثر نمائندگی فراہم کرنے میں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں خواتین کی نمائندگی کے ذریعے سیاسی نظام کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نہری منصوبہ، پانی کی تقسیم نہیں، قومی بحران کا پیش خیمہ: مخدوم احمد محمود 
  • نوجوان جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات ،قانون سازی میں حصہ لیں:محمد احمد خان  
  • جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان
  • سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، قیصر احمد شیخ
  • پنجاب غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش مقام ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، محمد احمد خان
  • چیف جسٹس ایس سی او جوڈیشل کانفرنس کیلئے آج چین جائیں گے
  • وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی پر حملہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر گرفتار
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل
  • بلوچوں کا مطالبہ سڑکوں کی تعمیر نہیں لاپتہ افراد کی بازیابی ہے، شاہد خاقان عباسی