نیلم منیر کی شادی کے بعد شوبز چھوڑنے پر لب کشائی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
دبئی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد اپنا پہنوا مکمل طور پر تبدیل کر کے سب کی توجہ حاصل کرتے ہوئے خود کو تنقید کا مرکز بھی بنوادیا۔روڈ شوز اور اشتہارات سے کریئر کا آغاز کرنے والی نیلم منیر نے آہستہ آہستہ اداکاری کی دنیا میں قدم جمانے شروع کیے اور متعدد ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر سب سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹتی چلی گئیں۔
نیلم منیر کے چہرے پر بڑے مسے کی موجودگی اگرچہ انہیں منفرد بناتی ہے لیکن انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انڈسٹری میں انہیں بہت سے لوگوں نے اسے ریموو کروانے کا بھی مشورہ دیا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں دل موم کا دیا ، احرامِ جنون ،محبت داغ کی صورت ، محشر اورخمار شامل ہیں۔
نیلم منیر نے سال 2025 کے آغاز کو بے معنی نہ جانے دیتے ہوئے زندگی کے سب سے حسین سفر کا آغاز کیا اور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
نیلم منیر نے دبئی میں مقیم، صوبے پنجاب کے شہر میانوالی سے تعلق رکھنے والے محمد راشد نامی شخص سے شادی کی جنکا ٹریول اینڈ ٹورازم کا بزنس اور 3 سے 4 ریسٹورنٹس ہیں۔نیلم منیز نے شادی کے بعد سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایسی پوسٹس شیئر کیں جو انکے مذہب کی جانب بڑھتے رجحان کو بیان کر رہی ہیں۔ساتھ ساتھ یہ خبر بھی گردش کرنے لگیں کہ اداکارہ شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ چکی ہیں جس پر اب نیلم منیر نے اپنا موقف جاری کردیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میرے حوالے سے بے شمار افواہیں زیرِ گردش ہیں، اس لیے میں نے سوچا کہ میں خود انکی تصحیح کردوں تاکہ جتنی بھی غلط فہمی پھیلی ہوئی ہے وہ ختم ہوجائے۔انہوں نے لکھا کہ ‘جی ہاں میں نے شادی کرلی ہے، لیکن میں نے شوبز انڈسٹری کو نہیں چھوڑا ہے، اداکاری کرنا میرا شوق ہے اور کوئی اپنے شوق کو کیسے چھوڑ سکتا ہے، اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔ایک صارف نے نیلم منیر کے اس موقف پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آپکا اپنے شوق کو فالو کرنا ضروری نہیں بلکہ نفس پر قابو رکھنا فرض ہے، یہ پڑھ لیں کہ کیا حلال ہے اور کیا حرام، بہت بے تکی بات کہی ہے آپ نے۔
پنجاب میں نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ کی رقم 60 ہزار کرنے کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نیلم منیر نے شادی کے بعد
پڑھیں:
اداکارہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملزمان کو 20 سال قید کی سزا
بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے سنسنی خیز اغوا اور جنسی زیادتی کے ہائی پروفائل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم پلسر سنی سمیت 6 افراد کو 20 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
عدالت نے سزائے موت نہ دینے کی وجہ مجرموں کی بڑھتی عمر اور خاندانی حالات کو قرار دیا۔ مرکزی ملزم پلسر سنی سمیت دیگر 5 مجرموں کو اداکارہ کے اغوا اور گاڑی میں اس پر حملے کے جرم میں قانون کے تحت 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا سنگین الزام، چارج شیٹ جمع
فیصلہ سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ کی وکیل ٹی بی منی نے ایک بار پھر اپنا مؤقف دہرایا کہ ’مجھے یقین ہے کہ دلیپ مجرم ہے‘۔
یہ اداکارہ جو کئی سالوں پر محیط قانونی جنگ کا سامنا کرتی رہی ہیں کیرالہ کے سب سے زیادہ زیرِ بحث رہنے والے مقدمات میں سے ایک مرکز رہی ہے۔
فیصلہ سنائے جانے سے قبل پلسر سنی نے عدالت کو بتایا کہ اس کی عمر رسیدہ ماں ہے جس کی دیکھ بھال ضروری ہے۔ ایک اور مجرم مارٹن نے کہا کہ میری بیوی، 9 سال کا بیٹا اور ڈھائی سال کی بیٹی ہے۔ میں ہی ان کا واحد سہارا ہوں۔ مارٹن نے روتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ میں 5.5 سال سے ایسی سزا کاٹ رہا ہوں جس جرم کا میں نے ارتکاب نہیں کیا۔ میرے خلاف پہلے کبھی کوئی معمولی مقدمہ بھی نہیں تھا میں بے قصور ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ زیادتی کے ملزم پولیس سپاہی کے حق میں فیصلہ آنے پر خاتون نے خود کو آگ لگا دی
فیصلہ سنائے جانے سے قبل استغاثہ نے دلائل دیے کہ تمام چھ ملزمان کو سزائے موت دی جانی چاہیے تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سزا صرف ملزمان کے لیے ہی نہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی ایک سخت مثال قائم کرنی چاہیے۔
2017 میں پیش آنے والا یہ واقعہ ملیالم فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہوا تھا جس نے خواتین فنکاروں کی سلامتی، طاقت کے عدم توازن اور صنعت کے اندرونی نظام پر وسیع بحث کو جنم دیا۔
اداکار دلیپ اور 3 دیگر افراد چارلی تھامس، سنیل کمار اور سارتھ کو الزامات سے بری کردیا گیا ہے جبکہ دلیپ کے وکلا نے عدالت سے ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکارہ کے ساتھ زیادتی انڈیا میں ریپ؎ عدالتی فیصلہ