کراچی:

ڈاکوؤں نے افطاری دینے کے بہانے گھر میں گھس کر واردات کی کوشش کی، تاہم مزاحمت کرنے والے میاں بیوی زخمی ہو گئے۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں خاتون سمیت 3 ڈاکوؤں نے افطاری دینے کے بہانے گھر میں گھس کر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میاں اور بیوی زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن آغا اسلم نے بتایا کہ سیکٹر سیون ڈی نسیم آباد قبا مسجد کے قریب خاتون سمیت 3 ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کی تھی۔ اس دوران گھر کے مکینوں نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ماربل کے فرش پر گولی چلائی، جس کے ٹکڑے لگنے سے 51 سالہ واحد علی اور اس کی اہلیہ 48 سالہ حنا زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر افطاری سے قبل گھروں میں گھس کر واردات میں خواتین کو استعمال کر رہے ہیں، جس میں ملزمہ ایک پلیٹ میں افطاری دینے کے بہانے افطار سے کچھ دیر قبل دروازہ کھٹکھٹاتی ہے۔ گھر والے سمجھتے ہیں کہ محلے سے کوئی افطاری دینے آیا ہے،  جس پر وہ جیسے ہی گیٹ کھولتے ہیں تو خاتون کے ہمراہ دیگر ساتھی اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوجاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق حالیہ واقعے میں میاں بیوی کے زخمی ہونے میں بھی کچھ اسی طرح سے واردات کی کوشش کی گئی تھی، تاہم ڈاکو لوٹ مار میں ناکام رہے اور وہ موقع سے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کررہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افطاری دینے کے بہانے نے گھر میں گھس کر کی کوشش

پڑھیں:

 معیشت بہتر‘ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں سٹرکچرل ریفارمز کی جارہی ہیں:جام کمال

لاہور(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے لاہور چیمبر میں خطاب کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستقل بہتری کی راہ پر گامزن ہے جس کا سہرا حکومت کی انتھک کوششوں، معاشی اصلاحات اور کاروباری برادری کے قابل ستائش تعاون کو جاتا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے استقبالیہ خطاب پیش کیا جبکہ سارک چیمبر کے نائب صدر اور لاہور چیمبر کے سابق صدر میاں انجم نثار، سابق صدر محمد علی میاں، سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض احمد چدھڑ، ڈائریکٹر جنرل رافیہ سید اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے بھی اظہار خیال کیا۔وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ اگرچہ چند ماہ قبل ملک کو شدید معاشی چیلنجز کا سامنا تھا، لیکن گزشتہ 18 ماہ کے دوران نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ آئی ایم ایف سمیت دنیا پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور بحالی کی کوششوں کو تسلیم کر رہی ہے۔ پاکستان میں بڑی نمائشوں میں غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد میں شرکت عالمی اعتماد کی واضح علامت ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور توجہ کی بدولت کئی اہم مسائل حل ہوئے ہیں جبکہ کاروباری برادری کا تعاون بے مثال ہے۔ جام کمال خان نے بتایا کہ ایکسپورٹ فنانس سکیم کو کاروباری طبقے کی سہولت کے مطابق ڈھالا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم خود بیرون ملک بی ٹو بی میٹنگز کی ہدایت کرتے اور ان کا حصہ بنتے ہیں۔ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ میں سٹرکچرل ریفارمز کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی افغان وزیر تجارت سے ملاقات میں اہم تجارتی معاملات حل کیے گئے اور واضح کیا کہ افغانستان وسطی ایشیا تک زمینی رسائی کے لیے اہم راہداری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی
  • جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
  • صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
  • صنعا پر امریکی فضائی جارحیت جاری، مزید 12 یمنی شہید، 30 زخمی
  • میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کی وجہ دریافت، سائنسدانوں کی حیران کن تحقیق سامنے آگئی
  • زمین کی خرید و فروخت کے بہانے ملزمان نے 60سالہ خاتون کو قتل کر دیا
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک
  • کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  •  معیشت بہتر‘ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں سٹرکچرل ریفارمز کی جارہی ہیں:جام کمال