پنجاب اسمبلی میں بنوں حملے کی مذمتی قرارداد جمع
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں بنوں میں ہونے والے حملے کی مذمت کے لیے قرارداد جمع کروا دی گئی۔
پنجاب اسمبلی کی رکن ایم پی اے سارہ احمد اور مہوش سلطانہ کی جانب سے بنوں حملے کی مذمتی قرارداد جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان بنوں میں ہونے والے بزدلانہ اور سنگدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان بنوں کے عوام اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے جو دہشت گردی کے خلاف بہادری سے برسرپیکار ہیں۔
قرارداد کے مطابق یہ ایوان اپنی بہادر مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جرات و استقامت کے ساتھ جنگ لڑی ہے۔ ایوان ہماری سیکیورٹی فورسز کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔ اس سفاک حملے کے ذمہ داروں کو فوری طورپرقانون کے کٹہرے میں لا کر سخت ترین سزا دی جائے۔
قرارداد کے متن میں تمام سیاسی جماعتوں اور سماجی قوتوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملک کے استحکام اور سلامتی کے دشمن عناصر کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ ہم اس ایوان کے فورم سے پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے تمام شہری دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔ ہم ایک مضبوط اور باہمت قوم کے طور پر اپنی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی دہشت گردی کے حملے کی کرتا ہے کے خلاف
پڑھیں:
جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا اتحاد سیاسی طورپر خوش آئند ہے تاہم حکومت کو اس سےکوئی خطرہ نہیں۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک جماعت کی جانب سے سیاسی بلبلے بنتے ہیں۔ پانی کی تقسیم پر سندھ کے اعتراضات کو بلیک میلنگ نہیں سمجھتا۔