پنجاب میں نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ کی رقم 60 ہزار کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کی تقریب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا انٹرن شپ کی رقم 60 ہزار کرنے کا اعلان کیا تقریب میں انٹرن شپ حاصل کرنیوالے نوجوانوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف خواہاں ہیں کہ نوجوان نسل کو ہر میدان میں بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں۔
پنجاب کی 65 فیصدسے زائد آبادی نوجواںوں پر مشتمل ہے۔نوجوانوں کو آگے لاکر ہی ترقی کی میدان میں آگے بڑھا جا سکتا ہے،فیصل ایوب کھوکھر نے کہاپہلے فیز میں چھ ہزار نوجوانوں کو وظیفہ دیا جا رہا ہے۔ اگلے فیز میں تعداد 6ہزار سے بڑھاکر 10 ہزار تک لائیں گےچھ ماہ کی انٹرن شپ کو ایک سال پر لارہے ہیں اگلے فیز میں وظیفہ کو60ہزار تک بڑھا رہے ہیں۔ نوجوانوں کیلئے سنہری موقع ہے کہ اپنے تجربے کو نکھاریں، انٹرن شپ کے چھ ماہ بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں نوجوانوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے۔
کیا صدر ٹرمپ عمران خان کو رہا کروائیں گے؟ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے سوال نظر انداز کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نوجوانوں کی
پڑھیں:
سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کیلئے پالیسی سازی کرینگے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ میں میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دور حاضر میں سوشل میڈیا کی طاقت سے انکار ممکن نہیں کر سکتے ہیں۔ نوجوانوں کی درست رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے گمراہ کیا جا رہا ہے۔ پالیسی سازی کرکے سوشل میڈیا کو بہتری کا ذریعہ بنائیں گے۔ انہوں نے کوئٹہ میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پہلی سوشل میڈیا پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ دور حاضر میں سوشل میڈیا کی طاقت سے انکار ممکن نہیں کر سکتے ہیں۔ نوجوانوں کی درست رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ بھی کیا جا رہا ہے۔ ریاست سب سے مقدم، گورننس میں خامیوں کی نشاندہی خوش آئند ہے۔ مثبت تنقید کو قبول کریں گے، اصلاحات کے عمل کو تقویت دیں گے۔ سوشل میڈیا صارفین کے تحفظات و تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور آگاہی کے مواقع دیئے جائیں گے۔ سوشل میڈیا کو بہتری کا ذریعہ بنائیں گے، منفی پراپیگنڈے کا راستہ روکیں گے۔ بلوچستان کی مثبت تصویر اجاگر کرنے میں نوجوان کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ انفلوئنسرز معاشرتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔ نئے دور کے تقاضوں کے مطابق پالیسی سازی ناگزیر ہے۔