رمضان المبارک کا مقدس مہینہ روحانی عبادات اور ریاضتوں سے بھرپور ہوتا ہے، تاہم اس ماہ میں نیند کے معمولات بھی کسی حد تک بدل جاتے ہیں۔

سحری، افطاری، عبادات اور روز مرہ کے معمولات کے اوقات اچانک بدل جانے سے لوگ عموماً نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک کے دوران نیند کو منظم کرنا اور اس کا خیال رکھنا انتہائی اہم ہو جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق نیند کی کمی نہ صرف تھکاوٹ اور کمزوری کا باعث بنتی ہےبلکہ یہ روزے داروں کی کارکردگی اور عبادات پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک رپورٹ میں رمضان کے دوران نیند کو بہتر بنانے کی کچھ مؤثر تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ یہ تجاویز نہ صرف نیند کے معیار کو بہتر کرتی ہیں، بلکہ روزہ داروں کو پورے مہینے میں توانا اور چست رکھنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔

1۔ دن میں ایک مختصر جھپکی ضرور لیں:

رمضان المبارک میں دن کے وقت ایک مختصر جھپکی لینا توانائی بحال کرنے کا بہترین اور آزمودہ طریقہ ہے۔ اگر آپ کو موقع ملے تو دن میں20 سے 30 منٹ کا قیلولہ کر لیں۔ یہ مختصر نیند آپ کو نہ صرف تازہ دم کر سکتی ہے بلکہ تھکاوٹ کو بھی کافی حد تک کم کردیتی ہے، تاہم اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ جھپکی (قیلولہ) زیادہ طویل نہ ہو جائے کیوں کہ اس سے رات کی نیند متاثر ہو سکتی ہے۔

2۔ جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا ضروری ہے:

پانی کی کمی صرف رمضان المبارک ہی میں نہیں بلکہ عام دنوں میں بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ یہ نیند کے معیار کو بھی متاثر کرتی ہے۔ ماہِ صیام میں افطار اور سحری کے درمیان وافر مقدار میں پانی پینا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ تازہ جوس اور سوپ وغیرہ کا استعمال بھی جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ مناسب ہائیڈریشن آپ کو رات کو بہتر نیند لینے میں مدد دے گی۔

3۔ کیفین اور شوگر سے پرہیز ہی بہتر ہے

رمضان میں افطار کے بعد چائے، کافی یا میٹھے مشروبات کا استعمال عام ہے لیکن سونے کے وقت کے قریب کیفین اور شوگر والے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کیفین اور شوگر دونوں ہی نیند کے معیار کو متاثر کر سکتے ہیں اور بے خوابی کا باعث بن سکتے ہیں۔ افطار کے بعد کیفین والے مشروبات کا استعمال کم سے کم کریں اور سونے سے کم از کم 3 سے 4 گھنٹے پہلے ان سے مکمل پرہیز کریں۔

4۔ دن میں قدرتی روشنی میں رہنے کی کوشش کریں

سورج کی روشنی (قدرتی روشنی) انسان کے جسم کی اندرونی گھڑی (سرکیڈین رِدھم) کو منظم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ دن کے وقت قدرتی روشنی میں وقت گزارنے سے آپ کا جسم دن اور رات کے چکر کو بہتر طور پر سمجھتا ہے، جس سے رات کو نیند لینے میں آسانی ہوتی ہے۔ شام کے وقت روشنی کو مدھم کرنا بھی اچھی نیند کے لیے فائدہ مند ہے کیوں کہ یہ جسم کو سونے کے لیے تیار کرتا ہے۔

5۔ سحر و افطار میں متوازن غذا

سحری اور افطار کے دوران متوازن غذا کا استعمال نہ صرف توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ نیند کے معیار کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اپنی خوراک میں پروٹین (گوشت، انڈے، دالیں)، کاربوہائیڈریٹس(اناج، سبزیاں) اور صحت مند چکنائی (گری دار میوے، زیتون کا تیل) شامل کریں۔ یہ غذائی اجزا دن بھر توانائی برقرار رکھتے ہیں اور رات کو بہتر نیند لینے میں مدد دیتے ہیں۔

6۔ افطار کے بعد ہلکی پھلکی ورزش

روزہ نہ رکھنے کے اوقات میں (خصوصاً افطار کے بعد) ہلکی پھلکی ورزش کرنا نیند کے معیار کو بہتر بنانے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ چہل قدمی، یوگا، یا ہلکی اسٹریچنگ ورزشیں آپ کے جسم کو آرام دینے اور رات کو بہتر نیند لینے میں مدد دیتی ہیں،تاہم سونے کے وقت کے قریب بھرپور ورزش سے گریز کریں کیوں کہ یہ نیند میں خلل ڈال سکتی ہے۔

7۔ سونے سے پہلے خود کو پرسکون کریں

رمضان میں سونے سے پہلے اپنے دماغ اور جسم کو پرسکون کرنا بہترین نیند کے لیے ضروری ہے۔ گہری سانس لینے، مراقبہ، یا نماز پڑھنے جیسی آرام کی تکنیکوں پر عمل کریں۔ یہ طریقے آپ کے ذہن کو پرسکون کرتے ہیں اور جسم کو نیند کے لیے تیار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سونے سے پہلے موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک آلات کے استعمال سے گریز کریں کیوں کہ ان کی نیلی روشنی نیند کے ہارمونز کو متاثر کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران نیند کو منظم کرنا ایک چیلنج ہو سکتا ہے لیکن ان 7عادات کو اپنا کر آپ نہ صرف اپنی نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ پورے مہینے میں توانا اور چست بھی رہ سکتے ہیں۔

مختصر جھپکی، ہائیڈریشن، متوازن غذا اور آرام کی تکنیکوں جیسی عادات کو اپنا کر آپ رمضان کی مصروفیات کے باوجود اپنی نیند کو بہترین حالت میں رکھ سکتے ہیں۔ یہ طریقے نہ صرف صحت مند نیند کے لیے معاون ہیں بلکہ روحانی عبادات میں  حاضر دماغ رہنے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی سرگرمیوں کو بھی بہتر بناتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیند کے معیار کو رمضان المبارک نیند لینے میں افطار کے بعد نیند کے لیے کا استعمال سکتے ہیں کے دوران نیند کو کو بہتر کیوں کہ سکتی ہے کو بھی رات کو جسم کو کے وقت کی کمی

پڑھیں:

امن مشقوں کی گونج: پاکستان سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار 

  راولپنڈی (آئی این پی )پاک سری لنکا بحری مشقوں امن 2025 کے لیے  دونوں ممالک کے اشتراک پر بھارت ہمیشہ کی طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔خطے میں بحری طاقت کا توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور پاکستان بحریہ کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں بھارتی حلقوں میں سخت اضطراب کا سبب بنی ہوئی ہیں۔امن 2025 میں 60 سے زائد ممالک کی شمولیت جہاں ایک تاریخی لمحہ ہے، وہیں بھارت کی جانب سے اس کامیابی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں خود اس کی خفت کا باعث بن  رہی ہیں۔ پاک بحریہ کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی مشقوں میں شرکت اور دوستانہ دوروں نے نہ صرف عسکری میدان میں پاکستان کے وقار کو بلند کیا بلکہ عالمی سطح پر تعاون کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ پی این ایس اصلت کا حالیہ کولمبو دورہ، سری لنکن بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں اور دیگر فعال روابط اس مضبوط شراکت داری کا عملی مظہر ہیں۔ بھارتی میڈیا نے بے بنیاد دعوی کیا کہ پاک سری لنکا بحری مشق منسوخ کر دی گئی ہے، تاہم سری لنکا کی وزارت دفاع نے ان افواہوں کی نہ صرف سختی سے تردید کی بلکہ واضح الفاظ میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔ امن 2025 میں سری لنکن بحریہ کی پرجوش شرکت نے بھارتی میڈیا کی بے بنیاد قیاس آرائیوں کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ یہ شرکت اس امر کی دلیل ہے کہ پاکستان اور سری لنکا نہ صرف بحری سلامتی کے مشترکہ اہداف رکھتے ہیں بلکہ ان کی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان اور سری لنکا کے بڑھتے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں بار بار ناکام ہو رہی ہیں۔ خواہ وہ جعلی خبریں ہوں یا میڈیا پروپیگنڈا، زمینی حقائق یہ ثابت کر رہے ہیں کہ خطے میں پاکستان کا مثر کردار اب نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • امن مشقوں کی گونج: پاکستان سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار 
  • عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق،متعدد زخمی
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • کراچی؛ مراکز کی کمی اور چیئرمین بورڈ کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات تاخیر کا شکار ہوگئے
  • عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • چشتیاں: زائرین کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 9 زخمی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
  • لیسکو چیف رمضان بٹ کا دورہ ’’نوائے وقت دفتر‘‘ ایم ڈی رمیزہ نظامی سے ملاقات 
  • مشہور ریسلر رے مسٹیریوں سے متعلق بری خبر!