ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے قیدیوں کی رہائی کیلئے بات کرنیکی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ حماس سے قیدیوں کی رہائی کے لیے بات کی ہے، حماس کو غزہ میں قید تمام قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے قیدیوں کی رہائی کے لیے بات کرنے کی تصدیق کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ حماس سے قیدیوں کی رہائی کے لیے بات کی ہے، حماس کو غزہ میں قید تمام قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کو 2 اپریل تک مؤخر کیا ہے، 2 اپریل امریکی تاریخ کا اہم دن ہوگا، امریکا میں تارکین وطن کا داخلہ روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کی مدد کے لیے اربوں ڈالر دیئے، چاہتا ہوں کہ روس اور یوکرین کے درمیان جلد جنگ بندی کا معاہدہ ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، ٹک ٹاک میں دلچسپی ہے، امید ہے کہ چین کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے، ٹک ٹاک سمیت غیر ملکی ایپس پر پابندی سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے، اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات میں ترمیم نہیں کریں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا اور بھارت ہماری مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیکس لگاتے ہیں، جوبائیڈن انتظامیہ کی غلط پالیسی سے افغانستان کو نقصان اٹھانا پڑا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب اور روس کے ساتھ تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں، جو ممالک اپنی افواج پر مناسب اخراجات نہیں کر رہے، وہ دفاع کے مستحق نہیں، سعودی عرب کے دورے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حماس سے قیدیوں کی رہائی ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کریں گے۔ واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔ دوسری جانب یوکرین نے روس پر ایسٹر کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ انہوں نے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کرتے ہوئے اپنی افواج کو تمام فوجی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔