پاکستان کا یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کو یمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے، فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل میں پاکستان نے یمن کے لیے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور دیا ہے۔ سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کو یمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے، فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور تحفظ ضروری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فضائی آپریشن کو 18 کامیاب سال مکمل
سٹی 42: سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فضائی آپریشن کو 18 کامیاب سال مکمل ہوگئے ۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ: پاکستان کا پہلا نجی شعبے کا بین الاقوامی ائیرپورٹ ہے ، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور تاجر برادری کا اقدام آج 18 سال کی کامیابی کی منازل پر ہے ،سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے فلائی جناح کی کراچی کیلئے پہلی پرواز ہوئی ۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر فلائی جناح کی پہلی پرواز کو واٹر کینن سیلوٹ دیا گیا۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
سیالکوٹ کی تاجر برادری کا عہد اس خطے میں فضائی آپریشن کو نئی سمت دینے کا سبب بنا۔سیالکوٹ ائیرپورٹ نے معیشت میں اہم کردار اور 18 سالہ کامیابی سے گزارے ۔فلائی جناح کی کراچی کیلئے 4 ہفتہ وار پروازوں کا آغاز آج سے ہو رہا ہے ۔
چیئرمین نے کہا کراچی فضائی روٹ ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔سیالکوٹ کی کامیابی میں تمام ڈائریکٹرز، اداروں، اور ملازمین کی کاوشیں شامل ہیں ۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ مستقبل میں مزید ترقی اور کامیابی کے سفر سمیٹے گا
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
مسافروں کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ کی بدولت اندرون ملک اور بیرون ملک سفر آسان ہوئے۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ تک آسان رسائی حاصل ہوتی ہے
سیالکوٹ ائیرپورٹ سے پہلی پرواز پر چیئرمین سیال اور سی ای او فلائی جناح نے کراچی کا سفر کیا۔