واشنگٹن:

امریکا نے کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث داعش دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی گروس نے میڈیا بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شریف اللہ کی گرفتاری اس بات کا مظہر ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکا متحد ہیں اور باہمی تعلقات بھی اہم ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی گروس نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ہمارا اتحادی ہے اور یہ دونوں ممالک کا مشترکا مفاد بھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹر نے بھی داعش دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون کرنے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شریف اللہ کی گرفتاری

پڑھیں:

ناروے کے سفیر کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر دفترِ خارجہ کا ڈیمارش جاری

—فائل فوٹو 

دفترِ خارجہ نے ناروے کے سفیر کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر ڈیمارش جاری کر دیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ناروے کے سفیر نے 11 نومبر کو سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت کی تھی، یہ سفارتی حد سے تجاوز اور پاکستان کے اندرونی عدالتی معاملات میں براہِ راست مداخلت تھی، کسی بھی ملک کے سفیر کی زیرِ سماعت مقدمے میں موجودگی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی تصور ہوتی ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، ناروے کی مختلف این جی اوز پاکستان میں ایسے عناصر کی حمایت کرتی ہیں، یہ تنظیمیں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو پلیٹ فارم فراہم کرتی اور سپورٹ کرتی ہیں، ویانا کنونشن سفارت کاروں کو میزبان ملک کے قوانین کا احترام کرنے کا پابند بناتا ہے، کنونشن سفارت کاروں کو میزبان ملک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا پابند کرتا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتہائی غیر ذمے دارانہ طرزِ عمل کے بعد پاکستان نے ناروے کے سفیر کو ڈیمارش جاری کیا ہے، پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی حلقوں کی جانب سے ریاست مخالف عناصر سے کسی قسم کے تعلق کو برداشت نہیں کر سکتے، پاکستان ناروے کی خودمختاری اور اس کے داخلی معاملات کا احترام کرتا ہے، توقع ہے ناروے بھی پاکستان کی خودمختاری کا مکمل احترام کرے گا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ناروے ویانا کنونشنز میں اپنی ذمے داریوں پر قائم اور مستقبل میں سفارتی تقاضوں کی مکمل پاسداری کرے۔

متعلقہ مضامین

  • شام میں فوجیوں کا قتل داعش کے ایما پر ہوا، امریکہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا افغان سرزمین سے نئے دہشت گردی خطرے پر اظہارِ تشویش
  • اسحاق ڈار سے ائرلینڈمیں نامزد  سفیر مریم آفتاب کی ملاقات
  • ناروے کے سفیر وزارتِ خارجہ میں طلب، ڈیمارش سے متعلق سوالات
  • پاکستان کو افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں درکارہیں،  ترجمان دفتر خارجہ
  • ناروے کے سفیر کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر دفترِ خارجہ کا ڈیمارش جاری
  • پاکستان کا افغان طالبان سے تحریری ضمانتوں کا مطالبہ—بھارت کی ریاستی دہشت گردی بے نقاب، دفترِ خارجہ کا دوٹوک اعلان!
  • داعش کی شکست کا راز
  • پاکستان اور برطانیہ میں مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ نہیں: دفتر خارجہ
  • پاکستان اور افغان طالبان میں روایتی معنوں میں جنگ بندی نہیں، دفتر خارجہ