نئے صوبے یا خود مختار مقامی حکومتیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
پاکستان میں اچھی طرز حکمرانی یا گورننس کے بحران کا واحد حل ایک مضبوط اور خود مختار مقامی حکومتوں کا نظام ہے۔ آج کی جدید دنیا میں حکمرانی کے نظام میں مرکزیت کے مقابلے میں عدم مرکزیت کے نظام کو فوقیت دی جاتی ہے۔یعنی مرکزیت یا صوبائی سطح کے مقابلے میں مقامی سطح پر سیاسی انتظامی اور مالی اختیارات کی تقسیم کو بنیاد بنا کر ہم حکمرانی سے جڑے بحران سے نمٹ سکتے ہیں۔
پاکستان میں 1973 کا دستور بھی تین طرز کی حکومتوں کی تعریف کرتا ہے جن میں وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کی تشکیل شامل ہے۔اسی طرح آئین میں اٹھارویں ترمیم میں یہ اصول طے کر دیا گیا تھا وفاق صوبوں کو اختیارات منتقل کرے گا اور صوبے ضلعوں کی سطح پر سیاسی انتظامی اور مالی سطح کے اختیارات کی تقسیم کو یقینی بنا کر ایک مضبوط اور خود مختار مقامی حکومتوں کو یقینی بنائیں گے۔لیکن عملی بنیادوں پر ہماری سیاسی قیادت چاہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو جب وہ اقتدار کی سیاست کا حصہ بنی تو ان کی سیاسی ترجیحات میں ہمیں مقامی حکومت کی اہمیت کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔
سیاسی جماعتوں نے اقتدار میں آ کر صوبائی مرکزیت کے نظام کو مضبوط کیا اور مقامی حکومتوں کے نظام کو اپنی ترجیحات کا حصہ بنانے سے انکار کر دیا ہے۔یہ ہی وجہ ہے آج پاکستان اپنے جمہوری نظام میں مقامی حکومتوں کے نظام کی عدم موجودگی کا شکار ہے۔اگر صوبوں نے کسی قسم کے دباؤ پر انتخابات کروائے بھی ہیں اس نظام کو ایک کمزور اور مفلوج قسم کے مقامی حکومتوں کے نظام کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے۔
اصل میں اختیارات کا مرکز مقامی حکومتیں نہیں بلکہ صوبائی حکومتیں بنی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے گورننس کے نظام میں پہلے سے موجود مسائل میں اور زیادہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔دنیا میں جدید حکمرانی کے نظام میں جہاں جہاں حکمرانی کے نظام کی اصلاح ہو رہی ہے وہاں وہاں مقامی خود مختار حکومتوں کو فوقیت دی جا رہی ہے۔کیونکہ اگر ہم مقامی خود مختار حکومتوں کو بنیاد بنا کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا تو اس کا براہ راست فائدہ اضلاع میں موجود کمزور اور محروم طبقات کو ہوگا۔کیونکہ اس نظام سے عام آدمی کی عملارسائی مقامی حکومتوں کے نظام میں آسان اور شفاف ہوگی۔جب کہ اس کے مقابلے میں جو بھی نظام مرکزیت یا صوبائیت کی بنیاد پر موجود ہوگا تو لوگوں کو اس کا کوئی براہ راست فائدہ نہیں ہو سکے گا۔
آج کل سیاسی منظر نامے میں ایک نئی بحث کا آغاز دیکھنے کو مل رہا ہے۔بہت سے اہل دانش انفرادی سطح پر اور ادارہ جاتی سطح پر گورننس کے بحران کا حل نئے صوبوں کی تشکیل کی بنیاد پر دے رہے ہیں۔ان کے بقول پاکستان کے گورننس کے بحران کا حل نئے صوبوں کی تشکیل کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔اسی طرح نئے صوبوں کی حمایت کرنے والوں کا ایک نقطہ نظر یہ بھی ہے کہ اس وقت ترقی صرف وفاقی اور چار صوبائی سطح پر دارالحکومتوں تک محدود ہے اور اس کا حل نئے صوبوں کی تشکیل سے جڑا ہوا ہے۔
اس وقت اگر ہم صوبوں کے معاملات کا جائزہ لیں تو سب سے اہم معاملہ پنجاب کا ہی ہے۔ بہت سے لوگ صرف پنجاب کی تقسیم کی بات کرتے ہیں ، جنوبی پنجاب کے نئے صوبے کے طور پر پیش کیا جاتارہا ہے ، پاکستان کی تین بڑی سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے انتخابی منشور میں جنوبی پنجاب صوبہ کی انتظامی بنیادوں پر حمایت شامل ہے۔اسی بنیاد پر جنوبی پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم بھی کیا گیا ہے۔لیکن ملک کے دیگر صوبوں کی تقسیم کی بات پر خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے۔
لیکن ہمارا بڑا چیلنج یہ ہی ہے کہ حکومتی نظام میں کوئی بھی اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل نہیں کرنا چاہتا۔ اس میں بیوروکریسی سمیت عملا سیاستدان یا ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔سیاسی جماعتوں میں بہت سے سیاست دان ایسے ہیں جو اس بات کے حامی ہیں کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہونی چاہیے اور وہ اس کو خود مختار مقامی حکومتوں کے نظام سے جوڑ کر دیکھتے ہیں۔ لیکن ان کے بقول ہماری سیاسی جماعتوں کی ترجیحات مختلف ہیں اور وہ اس نظام کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ جب بھی سیاسی جماعتیں اقتدار میں آتی ہیں تو ان کی عملی طور پر ترجیحات مقامی حکومتیں نہیں ہوتی اور وہ ان کے انتخابات سے گریز کرتی ہیں۔بالخصوص ارکان صوبائی اسمبلی اس نظام کو اس لیے بھی خطرہ سمجھتے ہیں کہ ان کے بقول ترقیاتی فنڈ کو خود تک محدود کرنے سے ہی ان کی طاقت مضبوط رہ سکتی ہے۔جب کہ بیوروکریسی بھی اضلاع کی سطح پر مضبوط اور خود مختار مقامی حکومتوں کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
ہم اگر آج بھی اس بنیادی نقطہ پر اتفاق کر لیں کہ ہمیں ایک خود مختار اور مضبوط مقامی حکومتوں کی بنیاد پرآگے بڑھنا ہے تو ہم اگلے چندبرس میں حکمرانی کے نظام میں بہتر اصلاح کر سکتے ہیں۔اس اصلاح سے ریاست، حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد بھی بحال ہوگا اور نظام کی ساکھ بھی بحال ہو سکتی ہے۔لیکن اس کے برعکس اگر ہم نے دنیا کے تجربات سے سیکھنے کی بجائے بار بار خود سے ایسے تجربات کرنے ہیں جو مسائل کا حل نہیں بلکہ مسائل کا بگاڑ ثابت ہوں گے تو ہم کچھ نہیں کر سکیں گے۔ہمیں اس وقت ایک مضبوط سیاسی نظام اور مضبوط جمہوری عملی نظام کے تناظر میں اس بحث کو ایک بڑی مہم کا حصہ بنانا ہوگا کہ پاکستان کا مستقبل اور گورننس کے بحران کا حل مضبوط اور خود مختار مقامی نظام حکومتوں کے نظام کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور یہ ہی ہماری ریاستی اور حکومتی ترجیحات کا حصہ ہونا چاہیے۔
اس میں جہاں سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کی حمایت درکار ہے وہیں سول سوسائٹی میڈیا اور اہل دانش کے طبقات کی جانب سے بھی یہ آواز اٹھائی جانی چاہیے کہ حکومت صوبوں کے ساتھ ساتھ اضلاع کو زیادہ خود مختار بنائے۔خود مختاری سے مراد سیاسی انتظامی اور مالی تقسیم ہے اور اگر اس تقسیم کو بنیاد بنا لیا جائے تو اس کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو ہوگا۔
یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ جب ملک میں خود مختار اور مضبوط مقامی حکومتیں ہوں گی تو یہ نظام زیادہ شفاف جواب دہی اور احتساب پر مبنی ہوگا ۔اس لیے اہل دانش اس نقطہ کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ کیا وجہ ہے کہ یہاں نئے صوبوں کی بحث تو ہوتی ہے لیکن یہ ہی ریاستی اور حکومتی نظام مقامی حکومتوں کے نظام کو خود مختاری دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔اس لیے اس طرز عمل کی موجودگی میں نئے صوبوں کی تشکیل بھی ایک اچھی حکمرانی کے نظام کو ممکن نہیں بنا سکے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مضبوط اور خود مختار مقامی خود مختار مقامی حکومتوں مقامی حکومتوں کے نظام نئے صوبوں کی تشکیل گورننس کے بحران کا حکمرانی کے نظام مقامی حکومتیں سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر کے نظام میں حکومتوں کو کے نظام کو کی تقسیم نظام کی کا حصہ
پڑھیں:
ملک کا نظام لاقانونیت کا شکار ہے، عمران سے ملاقات نہ ہونے پر سلمان اکرم راجہ برہم
راولپنڈی اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج وکلاء اور خاندان کے افراد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں وہاں موجود تھیں، آج بھی وکلاء اور خاندان کے افراد کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر برہم ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نظام مکمل طور پر لاقانونیت کا شکار ہے۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آج وکلاء اور خاندان کے افراد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا، عمران خان کی تینوں بہنیں وہاں موجود تھیں، آج بھی وکلاء اور خاندان کے افراد کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جو 6 نام ہم نے دیے تھے اس میں سے صرف ایک شخص کو اجازت دی گئی، انتظامیہ نے پانچ اپنی مرضی کے لوگوں کو بھیجا۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی بقا کا معاملہ ہے، ہائیکورٹ کی حکم عدولی کی جارہی ہے اور عدالتی فیصلے کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ نظام مکمل طور پر لاقانونیت کا شکار ہے، جیل انتظامیہ بے بس ہے،یہ صورتحال ملک کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔