اسلام آباد:

بنوں کی  عوام نے 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر حملہ کرنے والے 14 خوارجین کی لاشوں کو ذلت و رسوائی کا نشان بنا دیا۔

 ذرایع کے مطابق بھنبھناتی مکھیوں کے درمیان پڑی ان لاشوں پر مقامی افراد نے تھوک دیا، جب پولیس 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر حملہ کرنے والے 14 خوارجین کی لاشوں کو شناخت پریڈ کے لیے لے جا رہی تھی تو بنوں کے عوام کے جذبات بھڑک اٹھے۔

زمین پر پڑی ان کی مسخ شدہ لاشیں گواہ تھیں کہ دہشت گردی کا انجام ہمیشہ تباہی اور ذلت ہوتا ہے، ان پر مکھیاں بھنبھنا رہی تھیں، اور ہر گزرتا لمحہ ان کی بے بسی کی داستان سناتا تھا۔

مرنے کے بعد بھی عوام نے ان کے لیے شدید نفرت کا اظہار کیا، مقامی لوگوں نے لاشوں پر لعنت ملامت کی، پتھر برسائے اور ان کے انجام پر اظہارِ نفرت کیا۔

یہ وہی دہشت گرد تھے جو خوف و بربریت پھیلانے آئے تھے، مگر خود عبرت کی مثال بن گئے۔ یہ انجام ہے ان تمام عناصر کا جو ریاست اور عوام کے خلاف ہتھیار اٹھاتے ہیں۔ دہشت گردوں کے لیے زمین بھی تنگ ہے، مٹی بھی اور عوام بھی۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بنوں کی

پڑھیں:

جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک،

جنوبی وزیرستان لوئر میں نامعلوم دہشت گردوں نے تھانہ اعظم ورسک کے ایس ایچ او اور پولیس پارٹی پر کلوشہ کے علاقے میں حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او اور پولیس پارٹی پولیو ڈیوٹی پر تھے،  پولیس پارٹی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ  تقریباً 30 منٹ تک جاری رہا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ  باقی دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔

ہلاک دہشت گرد سے ایس ایم جی، راکٹ لانچر جب کہ  2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں،  ہلاک دہشت گرد کی شناخت افنان ولد پیرزادہ کے نام سے ہوئی، تلاشی میں 2 شناختی کارڈز، 3 اے ٹی ایم کارڈز اور ایک اسمارٹ فون برآمد کیے گئے۔

برآمد شدہ  کارڈز میں سے ایک ہلاک دہشت گرد کا، جبکہ باقی شھید کانسٹیبل عمران کے نکلے جو عید سے قبل دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے، شہید کانسٹیبل عمران کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی جنوبی وزیرستان میں درج ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ
  • بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک،
  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانیوں کے مشکور ہیں، حماس رہنما
  • بات ہے رسوائی کی