2 سال میں 369 ارب کے منصوبے منظور کیے گئے، تفصیلات جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
وزارت منصوبہ بندی نے 2 سال میں مختلف شعبہ جات کیلئے منظور کیے گئے ترقیاتی فنڈز کی تفصیل جاری کردی، یکم اپریل 2023 سے 15مئی 2024 تک سی ڈی ڈبلیو پی نے 369 ارب 60 کروڑ کے 134منصوبے منظور کیے۔
اعلامیے کے مطابق یکم اپریل 2023سے15 مئی2024 تک منظور کیے گئے ترقیاتی فنڈزکی تفصیل جاری کی گئی ہے، یکم اپریل2023 سے 15 مئی 2024 تک ایکنک نے 66 ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دی۔
زرعی شعبے کیلئے417 ارب97کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، تعلیم کے شعبے میں 145 ارب 25 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
وزارت منصوبہ بندی نے توانائی کیلئے 1259 ارب 68 کروڑ، ماحولیات کیلئے 29 ارب 68 کروڑ روپے کی منظوری دی، گورننس کیلئے 43 ارب 80 کروڑ، صحت کیلئے 610 ارب 64 کروڑ روپے کی اسکیموں کی منظوری دی۔
ایچ ای سی کیلئے 16 ارب 80 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی، آئی ٹی شعبے میں 43 ارب91 کروڑ، نیوٹریشن کیلئے 8 ارب58 کروڑ روپے کے منصوبے منظور کیے گئے۔
فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ 279 ارب 82 کروڑ روپے کے منصوبے منظور کیے گئے، مواصلات کیلئے1017 ارب 21 کروڑ، پانی کے شعبے کیلئے 520 ارب 20 کروڑ روپے کے منصوبے منطور کیے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: منصوبے منظور کیے منظور کیے گئے کی منظوری دی کروڑ روپے کے کے منصوبے
پڑھیں:
عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی
عالیہ حمزہ : فوٹو فائلراولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی۔
سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے درخواست ضمانت کی سماعت میں وقفہ کردیا، درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عالیہ حمزہ بھی عدالت میں موجود تھیں۔
عالیہ حمزہ کے وکیل فیصل ملک اور علی عمران شہزاد نے ابتدائی دلائل دیے، وکلاء نے کہا کہ الزام ایک طرح کا ہے تو 3 ملزمان کو جوڈیشل اور 2 کی ضمانت کیسے ہوسکتی ہے؟
وکلاء نے کہا کہ عدالت پانچوں ملزمان کو ایک طرح سے ٹریٹ کرے، عدالتی عملے نے پہلے دو ملزمان کو ڈسچارج کرنے کا کہا، اب عدالتی عملے نے کہا پانچوں ملزمان کو جوڈیشل کرکے 2 کی ضمانت ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔
دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نےجناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا ہے۔