صفائی و بہتر انتظام کیلئے اسلام آباد میں دہلی اور لندن طرز پر نیا سسٹم لا رہے ہیں، طارق فضل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت صفائی اور بہتر انتظام کےلیے اسلام آباد میں نئی دہلی اور لندن کی طرز پر نیا سسٹم متعارف کروارہی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر توانائی اور منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی کے حوالے سے بہتری آئی ہے لیکن مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
پروگرام میں شریک مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی خان کا کہنا تھا کہ صفائی کیلئے ہمیں بحثیت قوم کردار ادا کرنا ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان نے سہ ملکی بابا گرو نانک کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے سہ ملکی بابا گرو نانک کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا ،ٹورنامنٹ میں پاکستان ،ایران اور بھارت کی کبڈی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ واپڈا سپورٹس کمپلیکس فیروز پور روڈ پر پاکستان اور ایران کی کبڈی ٹیموں کے مابین فائنل میچ ہوا ۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر وصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے ۔
فائنل میچ میں پاکستان کی کبڈی ٹیم نے ایران کی کبڈی ٹیم کو شکست دی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی اور کامیابی پر مبارکباد دی ۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 20لاکھ روپے ،رنراپ ٹیم کو 15لاکھ اور تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم کو 10لاکھ روپے دئیے گئے ۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر وصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے سہ ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا ہے ۔
سہ ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کے بعد کبڈی کا ورلڈ کپ بھی کرائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت اور ایران کی کبڈی ٹیموں کا مشکور ہوں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ انڈیاکی کبڈی ٹیم کی کچھ انجریز ہوئی جس پر افسوس ہے ۔بھارت کی کبڈی ٹیم کودوبارہ بلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری ظہورالٰہی شہید نے پہلی بار اپنے خرچے پر کبڈی ٹیم کینیڈا بھجوائی ۔
میں جب کبڈی فیڈریشن کا صدر بنا تو کبڈی کا ورلڈ کپ کرایا جو پاکستان نے جیتا۔ آئندہ دوبئی میں کبڈی کا ورلڈ کپ کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ قومی کبڈی ٹیم کوکینڈابھی بھجوا یا جارھا ہے جو وہاں انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرے گی ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کریں گے ،سپورٹس کی سرگرمیاں ممالک کو آپس میں جوڑتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کبڈی پاکستان کی ثقافتی پہچان سہ ملکی کبڈی ٹورنامنٹ پاکستان ،ایران اور بھارت کے مابین دوستی ،بھائی چارے اور امن کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔
ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر ،سیکریٹری جنرل پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا محمد سرور اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔عوام کی بڑی تعداد فائنل میچ سے لطف اندوز ہوئی ۔ کبڈی کے کھیل کے فروغ کیلئے دوبئی کی حکومت نے چوہدری شافع حسین کو خصوصی میڈل دیا ۔