شاہراہ قراقرم پر گاڑی دریا میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
شاہراہ قراقرم پر کوہستان چوچنگ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں نجی کمپنی کے تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مزدور نجی کمپنی کے تحت کام کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے جہاں شاہراہ قراقرم پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے سندھ میں جا گری۔
کوہستان پولیس کے مطابق جاں بحق مزدوروں عطاء اللہ، محمد ایاز اور ظہور حسین کے نام سے ہوئی جن کی لاشوں کو دریائے سندھ سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہیڈکوارٹر اسپتال داسو منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ضلع جامشورو:مزدا گاڑی کا خوفناک حادثہ،خواتین، بچوں سمیت 14 افراد ہلاک
ضلع جامشورو میں تھانہ بولاخان کے قریب کھیر تھر نیشنل پارک کے علاقے میں بلوچستان سے آنے والی تیزرفتار مزدا گاڑی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے. جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین 5 بچے اور 3 مرد شامل ہیں جبکہ 30 افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں، 12 افراد کی لاشیں بولا خان اسپتال میں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق ٹرک تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گیا، ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے، جو بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بھِیل برادری سے تھا، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔