بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کوجیل کے معاملات پر ٹویٹ مہنگاپڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ جیل سے متعلق معاملات پر فیصل چوہدری کو بطوروکیل تبدیل کردیاگیا ،اب جیل سے متعلق معاملات وکیل چوہدری ظہیرعباس دیکھیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ فیصل چوہدری کو جیل سے باہرآکرٹویٹ نہیں کرنی چاہئے تھی،انہیںکہاگیاتھاکہ کوئی بیان نہیں دینا، جیل کے اندرمعاملات میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ منصوبہ بندی کے تحت سیاسی قیادت کوبانی پی ٹی آئی عمران خان سے دورکیاجارہاہے،اس شکایات کو لے کر سپریم کورٹ جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کی تبدیلی معمول کی بات ہے وہ نہیں کہہ سکتے کہ فیصل چوہدری بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جس میں شیرافضل مروت ہیں۔انہوں نے کہاکہ قانونی مقدمات لڑتے رہیں گے اور اس کے لیے وہیں ٹیم برقرارہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اپوزیشن الائنس سے متعلق سوال پرسلمان اکرم راجہ نے کہاکہ تمام جمہوریت پسند قوتوں اکٹھاہوناچاہئے ہم چاہتے ہیںکہ مولانا فضل الرحمان اتحاد کاحصہ بنیں اور اس پر ان سے بات کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل چوہدری پی ٹی ا ئی نے کہاکہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سرخرو ہوں گے، کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل
پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے۔ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام نہریں انہوں نے خود بیچ دی ہیں، سندھ میں تحریکِ انصاف کا الیکشن چوری کیا گیا۔ زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، تمام صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی، پورا سندھ بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے۔