پرویز خٹک کو وزیربنانے کا فیصلہ ہمارا نہیں، نقوی خود بتائینگے کہ کس پارٹی سے تعلق ہے؟راناثناء اللہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد :وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ پرویز خٹک کو وزیربنانے کا فیصلہ ن لیگ کا نہیں،وزیرداخلہ محسن نقوی خود بتائیں گے کہ ان کا کس پارٹی سے تعلق ہے؟سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمیدنے ایک بریفنگ میں کہاتھاکہ طالبان کو واپس آنےکا موقع دیاجائے ،وہ یہ بات اس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر)قمرجاویدباجوہ کی منظوری کے بغیرنہیں کرسکتے تھے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی دورحکومت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ان کیمرہ بریفنگ ہوئی تھی،اجلاس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی ،صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے ،اس بریفنگ میں اس وقت کے آرمی چیف قمرجاویدباجوہ موجود تھے ،اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے آنامناسب نہیں سمجھاکیونکہ انہوں نے ہمیشہ ایسی میٹنگزمیں آنے سے گریزکیاجس میں اپوزیشن موجود ہو،فیض حمید نے بریفنگ دی کہ جو لوگ افغانستان میں ہتھیاراٹھائے ہیں ان کی تعداد8سے 10ہزارہے وہ اتنے عرصے سے وہاں گئے ہوئے ہیں ان کی بیویاں اور بچے ہیں، یہ لوگ جب تک وہاں رہیں گےہمارے دردسربنے رہیں گے کیوں نہ ان کواس شرط پر واپس آنے دیاکہ ہتھیارچھوڑکرآئیں اورملک کے آئین وقانون کو تسلیم کریں۔راناثناء اللہ نے کہاکہ پنجاب ،سندھ اورخاص طور پر بلوچستان اور خیبرپختونخواسے تعلق رکھنے والے بعض ارکان نے اس پر اعتراض کیاکہ بھلے یہ لوگ خالی ہاتھ واپس آئیں لیکن ان کو کوئی اورکام تو آتانہیں وہ واپس آکروہیں کریں گے جو پہلے کرتے رہے ،تاہم طالبان کی واپسی کے حوالے سے فیض حمید کی بریفنگ اتمام حجت تھی ،اس حوالے سے فیصلہ ہوچکاتھا۔
پرویزخٹک کی کابینہ میں شمولت سے متعلق راناثناء اللہ نے کہاکہ پرویز خٹک کو وزیربنانے کا فیصلہ ن لیگ کا نہیں ،صرف ن لیگ کی حکومت ہوتی تو پرویز خٹک کابینہ کا حصہ نہ ہوتے ،پرویزخٹک کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں۔اسی طرح عون چوہدری بھی ہیں انہیں بھی مسلم لیگ ن نے تو نہیں وزیربنایا۔
ایک سوال پر راناثناء اللہ نے کہاکہ محسن نقوی کی پارٹی ہے کیاوہ بغیرپارٹی کے ہیں؟تاہم انہوں نے کہاکہ نقوی خود بتائیں گے کہ ان کا کس پارٹی سے تعلق ہے؟ بطورسینیٹر ق لیگ اورآصف زرداری نے محسن نقوی کو سپورٹ کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: راناثناء اللہ نے کہاکہ پرویز خٹک واپس ا
پڑھیں:
پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے: خرم شیر زمان
---فائل فوٹوتحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
خرم شیر زمان نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ ترمیم کر کے کراچی کے ساتھ سازش کی ہے، پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے۔
انہوں نے کہا کہ شہری ٹینکر اور ڈمپر کی ٹکر سے ہلاک ہو رہے ہیں، میئر کراچی شہر کی بہتری کے لیے کام کریں۔
یاد رہے کہ 10 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز میں ترمیم کے خلاف جماعتٍ اسلامی اور پاسبان کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔
عدالت نے درخواستیں پہلے سے زیرِ سماعت درخواست کے ساتھ یکجا کر دی تھیں۔