امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے، رمضان المبارک میں دہشتگردی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں، دشمن عناصر ہمارے ملک کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا نہیں چاہتی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہا ہے، دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے، آج کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے، امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہمار ے جوانوں نے دہشت گرد حملہ کو ناکام بنایا، دشمن ہماری افواج کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ افواج پاکستان کی وجہ سے آج ہم اپنے گھروں میں سکون سے سوتے ہیں، افواج کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں دشمن کی نظر بد سے بچائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے، رمضان المبارک میں دہشتگردی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں، دشمن عناصر ہمارے ملک کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا نہیں چاہتی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افواج پاکستان گورنر سندھ نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
نجف: کامران ٹیسوری کی روضہ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر حاضری
فوٹو بشکریہ انسٹاگرامگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نجف میں روضہ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر حاضری دی۔
گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق کامران ٹیسوری کی جانب سے عقیدت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
گورنر سندھ نے وہاں پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
کامران ٹیسوری نے نجف میں حضرت علیؓ کے گھر ’دار امام علی‘ کی زیارت بھی کی جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔