عید الفطر پر 6 چھٹیاں ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ اس حوالے سے اگر دیکھا جائے تو عید الفطر پراس بار چھ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا، کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ تو اگر ان دونوں کو مدِ نظر رکھا جائے تو عیدالفطر کے تین ایام ( پیر تا بدھ ) یعنی 31 مارچ اور یکم و دو اپریل کو عید منائی جائے گی، اور اس سے قبل ہفتہ و اتوار کو ویسے ہی سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوتی ہے، اس طرح عیدالفطر پر کم از کم پانچ دن کی تعطیلات ہوں گی۔
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
ایک اور بات قابلِ غور ہے کہ اگر ماہ رمضان کے 30 روزے پورے ہوتے ہیں تو پھر سرکاری ملازمین کے لیے تعطیلات میں ایک دن کا مزید اضافہ ہوجائے گا، یعنی اس بار عید الفطر پراس بار چھ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2025ء) پنجاب میں غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ہیٹ ویو کا خدشہ، ہیٹ ویو کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن نے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی۔(جاری ہے)
محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلی کو بھی بھیجوا دی، سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر ووٹو کا کہنا تھا کہ سکولوں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے جلد بھی چھٹیاں دی جاسکتی ہیں،موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھیجوائی جاچکی ہے، چھٹیاں جلد دینے یا نہ دینے کا حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب دیں گی۔
والدین کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے خدشہ کے باوجود تاحال سکولوں کے اوقات کار میں کمی نہیں کی گئی،حکومت کو چاہیے کی گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے سکولوں کے اوقات کار میں فوری کمی جائے۔ موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے بھی شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے۔ اساتذہ کے مطابق چھٹیوں کے شیڈول کا اعلان تاخیر سے کرنے سے نصابی سرگرمیوں کا ٹائم ٹیبل بنانے میں مشکلات درپیش ہیں۔