City 42:
2025-12-13@23:04:31 GMT

ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ سعودی عر ب پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

 ویب ڈیسک :ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے،اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور  نوافل ادا کیے۔

سعودی عرب کے دورے کے پہلے مرحلے میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی نوافل ادا کیے اور پاکستان کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اس موقع پر سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق نے بھی  ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی ۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کل اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے یہ اجلاس فلسطین کی موجودہ غیر معمولی صورتحال پر غور کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

 وزیر اعظم کی ترکمانستان میں ترک صدر سے ملاقات

اشک آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آج اشک آباد میں بین الاقوامی فورم کے موقع پر جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اور پاکستان کے مابین تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

 رواں برس پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قیادت کی سطح پر ہونے والے مسلسل روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے ترکیہ کے ساتھ سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

وزیراعظم نے پاک ترک جے ایم سی کے 16 ویں اجلاس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا جو 7ویں HLSCC کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔

 توانائی، پیٹرولیم اور معدنیات کے ترجیحی شعبوں میں ترکیہ کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کا وزیرِ اعظم نے خیرمقدم کیا، وزیرِ اعظم نے اہم شعبوں میں حال ہی میں دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں ترکیہ کے اس شعبے میں تجربے سے مستفید ہونے میں دلچسپی رکھتا ہے۔  اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان وزارتی سطح کے تبادلے بہت جلد ہوں گے۔ 

 وزیراعظم نے علاقائی روابط کی اہمیت پر زور دیا جس میں اسلام آباد- تہران۔ استنبول ریل نیٹ ورک کی بحالی شامل ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے صدر ایردوان کی جرات مندانہ قیادت اور غزہ میں امن کی کوششوں کے لیے مضبوط عزم تعریف کی۔

 انہوں نے پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے میں ترکی کے تعمیری کردار کا شکریہ بھی ادا کیا لیکن اس بات پر زور دیا کہ امن تب ہی ممکن ہو گا جب پاکستان کے سلامتی کے خدشات کو پوری طرح سے حل کیا جائے۔ 

 صدر ایردوان نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لیمی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار بنی یاس فورم میں شرکت کیلئے ابوظہبی پہنچ گئے
  • اشک آباد، اسحاق ڈار کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں
  • متحدہ عرب امارات میں 16ویں سر بنی یاس فورم، اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے
  •  وزیر اعظم کی ترکمانستان میں ترک صدر سے ملاقات
  • وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات
  • وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم سے آئرلینڈ کیلئے نامزد سفیر کی ملاقات
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات