بلاول بھٹو کی پارٹی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد زرداری ہاؤس میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں ،
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ہیومن رائٹس سیل کے سربراہ فرحت اللہ بابر نےملاقات کی ، ملک میں انسانی حقوق سے متعلق صورت حال اور پارٹی کے انسانی حقوق سیل کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی۔
بلاول بھٹو زرداری سے سابق گورنر و وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کی بھی ملاقات کی ،قمر زمان کائرہ سے پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد کی بھی ملاقات ہوئی ، حکومتی معاشی پالیسیوں اور ورکنگ کلاس کے مسائل پر گفتگو کی ،
بلاول بھٹو زرداری سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی احمد کنڈی کی بھی ملاقات ہوئی ، ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا ،
بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی بھی ملاقات کی ، بنوں حملے اور ضلع کرم سمیت صوبے میں قیام امن کی صورت حال پر گفتگو کی فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں زرعی اور بلدیاتی موضوعات پر ہونے والے کنونشن پر بریفنگ بھی دی
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری سے کی بھی ملاقات
پڑھیں:
ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر پر مسیحی برداری کو مبارک باد دی اور کہا کہ اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی اور انصاف کے اصولوں کو مقدم رکھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔