امریکی صدر کے بیان کے بعد جادو ٹونے زمین بوس ہوگئے ، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ بھی افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔آج کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے۔ امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں افطار /ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گونر سندھ نے مزید کہا کہ ہمار ے جوانوں نے دہشت گرد حملہ کو ناکام بنایا۔ دشمن ہماری افواج کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم سب افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ افواج پاکستان کی وجہ سے آج ہم اپنے گھروں میں سکون سے سوتے ہیں۔(جاری ہے)
افواج کے لئے دعا گوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں دشمن کی نظر بد سے بچائے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے ۔ رمضان المبارک میں دہشتگردی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں۔ دشمن عناصر ہمارے ملک کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا نہیں چاہتی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ گورنر ہاؤس میں چوتھی افطار / ڈنر میں ڈاؤ، ہمدرد، ضیاء الدین اور بقائی یونیورسٹیز کے طلباء نے بھی شرکت کی۔گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس میں طلباء کا خیر مقدم کیا۔طلباء نے گورنر سندھ کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔گورنر سندھ نے شہریوں کا بھی خیر مقدم کیا اور ان سے گھل مل گئے ۔گورنر سندھ نے جامعات کے طلباء کے ہمراہ افطاری کی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کے ہمراہ افطاری کر کے ہمیں بہت خوشی ہے۔ بعد ازاں گورنرہائوس میں چوتھی افطاری میں 2 پلاٹس کے لئے قرعہ اندازی بھی کی گئی۔قرعہ اندازی میں سہرا ب گوٹھ سے تعلق رکھنے والے محمد ایاز کا 120گز کا پلاٹ نکلا۔محمد ایاز نے کہا کہ کمپنی سے چھٹی کرکے گورنرہائوس میں اپنی قسمت آزمانے آیا تھا ۔پہلے روزہ میں بھی آیا تھا لیکن میرا نام نہیں آیا تھا ۔ دوسری قرعہ انداز ی میں اللہ والا ٹائون کی رہائشی نادیہ اقبال کا بھی 120گز کا پلا ٹ نکلا ۔پلاٹ نکلنے کی خوشی میں نادیہ اقبال آبدیدہ ہوگئیں اور اپنے بیٹے سے لپٹ کر رونینلگی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افواج پاکستان گورنر سندھ نے
پڑھیں:
زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ زمین کے تحفظ کے لیے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارتھ ڈے کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ زمین کو محفوظ بنانے کے لیے آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اسمارٹ انوئرنمنٹ فورس قائم کر دی گئی ہے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جامع کلائمٹ پالیسی متعارف کرائی ہے۔