ٹرمپ نے داعش دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری کے بارے میں پہلے کسے بتایا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ٹرمپ نے داعش دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری کے بارے میں پہلے کسے بتایا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے اجلاس سے خطاب میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ پاکستان نے کابل ائیرپورٹ دھماکے میں مبینہ طورپر ملوث داعش کے دہشتگرد محمد شریف اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر پاکستانی حکومت سے اظہار تشکر بھی کیا تھا تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ صدر ٹرمپ نے اراکین کانگریس سے بھی پہلے بعض امریکی شہریوں کو اس اہم پیشرفت سے آگاہ کردیا تھا۔
وائٹ ہاوس کی خاتون ترجمان کیرولائن لیویٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صدرٹرمپ نے کابل ائرپورٹ کے ایبی گیٹ دھماکے میں مارے گئے تیرہ امریکی ہیروز کی فیملی کوانصاف دلوایا ہے۔کیرولائن لیویٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے محمد شریف اللہ سے متعلق خفیہ معلومات کا پاکستان جیسے علاقائی شراکت دار سے تبادلہ کیا تھا، جس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی۔
کیرولائن نے بتایا کہ محمد شریف اللہ نے نہ صرف افغانستان اور روس بلکہ ایران میں بھی حملوں کا اعتراف کیا ہے، ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق شریف اللہ نے اعتراف جرم پہلے پاکستانی حکام کے سامنے کیا اور جب ویک اینڈ پر امریکی حکام پاکستان گئے تو شریف اللہ نے ان کے سامنے بھی اعتراف جرم کیا۔
ترجمان وائٹ ہاوس نے الزام لگایا کہ سابق صدر جوبائیڈن افغانستان سے بھدے انخلاکے ذمہ دارتھے، ان کے پاس دہشتگرد کوپکڑنیکیلیے 3 سال تھے، مگر جو بائیڈن نے کام مکمل کرنے کی کوشش تک نہ کی۔
ترجمان کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کیدوران بھی گولڈ اسٹار فیملیز کے حق میں بات کی اور گولڈاسٹارفیملیز سییہ قریبی تعلق برقرار رکھا، انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ان فیملیز سے نہ صرف احتساب کا وعدہ کیا بلکہ اسے پورا کرکے دکھایا۔
امریکا میں گولڈ اسٹار فیملیز ان خاندانوں کو کہا جاتا ہے جن کا قریبی عزیز امریکی فوج میں ملازمت کیدوران مارا گیا ہو۔ترجمان وائٹ ہاوس نے انکشاف کیا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے خطاب سے پہلے گولڈ اسٹار فیملیز ہی سے بات کی تھی اور انہیں محمد شریف اللہ کی گرفتاری سے آگاہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شریف اللہ
پڑھیں:
اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے بارے میں عامر خان کا اہم انکشاف
بالی ووڈ کے "مسٹر پرفیکشنسٹ" ایک بار پھر منفرد اور جذباتی موضوع کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے کمر کس چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ اپنے نام کے لحاظ سے تو مشہور فلم ’’تارے زمین پر‘‘ سے جڑی ہے لیکن اس کا موضوع یکسر مختلف ہے۔
فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ ستارے زمین پر ایک مکمل نیا تجربہ ثابت ہوگی اور یہ ’’تارے زمین پر‘ جیسی فلم نہیں ہوگی بلکہ اس سے آگے کی کہانی ہے۔
اداکار عامر خان نے حال ہی میں چین کے مکاؤ کامیڈی فیسٹیول میں شرکت کے دوران اپنی اس نئی فلم کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
عامر خان نے انکشاف کیا کہ یہ فلم دراصل اسپینش فلم ’’چیمپئنز‘‘ کا بھارتی ری میک ہوگی جس میں مسٹر پرفیکشسنسٹ ایک بدتمیز اور خود پسند باسکٹ بال کوچ کا کردار نبھائیں گے۔
فلم ستارے زمین پر کا یہ کردار ’’گلشن‘‘ ہے جو تارے زمین پر کے ایک ٹیچر کے کردار سے مزاجاً اور عادتاً بالکل مختلف ہے۔
عامر خان نے بتایا کہ فلم میں اس جھگڑالو اور بدتمیز کوچ کو سدھارتے ہیں ڈاؤں سنڈروم اور آٹزم جیسی امراض میں مبتلا بچے جو ایک باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ہوتے ہیں۔
اداکار نے مزید بتایا کہ اس فلم میں کامیڈی بھی ملے گی۔ اگر تارے زمین پر نے آپ کو رلایا تھا تو ستارے زمین پر آپ کو ہنسائے گی۔
یعنی عامر خان کی یہ فلم مزاح کے انداز میں انسان کی اصلاح کا ایک پیغام دیتی ہے۔ فلم کے ہدایتکار آر ایس پراسانا ہیں اور عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار میں جنیلیا ڈی سوزا جلوہ گر ہوں گی۔