سمیڈا میں عالمی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے ایس ایم ایز میں ورکس فورس کی تربیت لازمی قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) میں عالمی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے اور مارکیٹ کی سطح پر تنخواہیں مقرر کی جائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جہاں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے سمیڈا میں مارکیٹ سے نئی ہنر مند افرادی قوت بھرتی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شفاف طریقہ کار اپناتے ہوئے سمیڈا میں بین الاقوامی معیار کی ورک فورس کو بھرتی کیا جائے جن کی تنخواہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق ہو، ایس ایم ای شعبے کے لیے لیبر کی پیشہ ورانہ تربیت انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمیڈا کا ہماری دیہی معیشت کی بڑھوتری میں اہم کردار ہے، تمام دیہی آبادی بشمول دیہی خواتین کو سمیڈا کے بلا سود قرض پروگرام سے مستفید کرنے کے لیے لائحہ عمل بنایا جائے۔
وزیراعظم نے وفاقی سطح پر پیشہ ورانہ تربیت کے تمام اداروں کو ایک ادارے میں ضم کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو سمیڈا میں جاری اصلاحات پر بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مائیکرو انٹرپرائزز کو ایس ایم ای سیکٹر کا حصہ بنا دیا گیا اور اس حوالے سے جامع پالیسی بنائی جارہی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سمیڈا بورڈ میں نجی شعبے کی نمائندگی بڑھائی جا رہی ہے، سمیڈا میں افرادی قوت کو اسکلز ٹریننگ اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے حوالے سے حکمت عملی بھی ترتیب دی جا رہی ہے۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سمیڈا کے پورٹ فولیو کو مزید مؤثر اور وسیع کرنے کے حوالے سے لائحہ ترتیب دیا جا رہا ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت تجارت اور سمیڈا برآمدات کے حوالے سے متعلقہ کمپنیوں کی نشان دہی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور سمیڈا میں ایک مستعد پرفارمینس مینجمنٹ فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایس ایم ای کے شعبے کے حوالے سے سمیڈا نے 28 سیمینارز اور تربیتی پروگرام منعقد کیے جن میں 953 افراد نے شرکت کی، ایس ایم ای شعبے کے لیے فنانشل لٹریسی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، جس کے لیے ماہرین کی بھرتی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس ایم ای شعبے کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے ایکسپورٹ اسسٹینس پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، ایس ایم ای سیکٹر کی سب-کنٹریکٹنگ کے حوالے سے قانونی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، جس کے لیے ماہرین کی بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیراعظم کی ہدایت پر کے حوالے سے ایس ایم ای سمیڈا میں جا رہا ہے کیا جا کے لیے
پڑھیں:
ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا شفاف بھرتی کا سنگ میل، 77 آسامیوں کے لیے 7 ہزار امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل
اسلام آباد:ہیلتھ سروسز اکیڈمی(ڈگری عطاء کرنے والا ادارہ)نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے تحت چلنے والے صحت مراکز میں ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف کی 77 آسامیوں پر بھرتی کے لئے شارٹ لسٹ کیے گئے 7 ہزار سے زائد امیدواروں کے سکریننگ ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے ، تمام امیدواروں کو سکریننگ ٹیسٹ میں یکساں مواقع فراہم کیے گئے ، نتائج مرتب کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو 77 اہل امیدواروں کی بھرتی کی سفارش بھجوائی جائے گی ۔ ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) کے کنٹرولر امتحانات ندیم سجاد کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان کی قیادت میں ایچ ایس اے جدید ٹیکنالوجی، او ایم آر سسٹمز اور شفاف پالیسیوں کے تحت بھرتی کے عمل کو مکمل کرتی ہے ۔
ایچ ایس اے نے اپنی شفافیت کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے تحت چلنے والے صحت مراکز میں ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف کی 77 آسامیوں پر بھرتی کے لئے شارٹ لسٹ کیے گئے 7 ہزار سے زائد امیدواروں کے سکریننگ ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کر تے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ ندیم سجاد کیانی نے بتایا کہ امیدواروں کے لئے اس سکریننگ کا عمل عالمی معیارات کے مطابق انجام دیا گیا جس میں جدید اسسمنٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تا کہ کسی بھی قسم کی غلطی یا بدعنوانی کا امکان ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ او ایم آر سسٹمز کے ذریعے نہ صرف تحریری امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنایا گیا بلکہ امیدواروں کی حقیقی صلاحیتوں کا بھی مؤثر انداز میں جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا مقصد میرٹ کی بنیاد پر موزوں امیدواروں کا انتخاب یقینی بنانا ہے تاکہ صحت عامہ کے منصوبوں میں قابل اور ہنر مند افراد کو شامل کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات ایچ ایس اے ڈاکٹر خالد اقبال ملک کی سربراہی میں شعبہ امتحانات کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کے صحت مراکز ،ہسپتالوں ، ڈسنسریوں اور میڈیکل سینٹرز میں سینئر میڈیکل آفیسر /پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ ،گائناگالوجسٹ ، میڈیکل آفیسر (میل)، میڈیکل آفیسر (فی میل) ، ڈینٹئل سرجن ، فارما کوویجیلنس آفیسرز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن / پراجیکٹ مانیٹر آفیسر، ویب مینجر ، ڈائیور ، ڈسپیچ رائڈر ، وارڈ سرونٹ ، آیا ، وویمن میڈیکل آفیسر ، میڈیکل آفیسر ،ایمبولنیس ڈرائیور اور وارڈ بوائے کی 77 آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے اپلائی کیے گئے امیدواروں میں سے 7 ہزار امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جن کا سکریننگ ٹیسٹ دو دنوں میں مکمل کیا گیا ۔