درجنوں شہریوں سے عمرے کے نام پر ویزا فراڈ کرنے والا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپورخاص نےکارروائی کے دوران عمرے کے 36 زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والے ایجنٹ کوگوفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث اورعمرے کے خواہش مند 36 زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والے ایجنٹ کی گرفتاری ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپورخاص کے ذریعےعمل میں آئی۔
ملزم کی شناخت اقتدار علی عرف سونو کےنام سے ہوئی،ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں میرپور خاص سے گرفتارکیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے 36 زائری زائرین کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 40 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا، ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا اورغیرقانونی طورپرٹریول ایجنسی چلارہا تھا،گرفتارملزم کے خلاف تفتیش کاآغاز کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار
دہشتگرد سے ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے اہم شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کرلیا، اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کر لیا۔ مقدمہ سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
دہشتگرد سے ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے اہم شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی ویڈیو بنا کر خوف و ہراس پھیلاتا تھا، ملزم سے ویڈیو ریکارڈنگ کے آلات، لیپ ٹاپ، اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم سے تحقیقات کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔