فلمی انداز میں کروڑوں کا سونا اسمگل کرنے والی معروف اداکارہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
فلمی انداز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا بھارت اسمگل کرنے والی 31 سالہ بھارتی اداکارہ رانیا راؤ کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق رانیا راؤ کو چار مارچ کو بنگلورو ایئرپورٹ سے ساڑھے 14 کلو سونا جو کہ بھارتی 13 کروڑ روپے کا بنتا ہے، اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے فلمی انداز میں کپڑوں اور جسم کے ساتھ سونے کے بسکٹس کو اس طرح چپکایا ہوا تھا کہ اسے تلاش کرنا مشکل تھا، تاہم ایئرپورٹ پر حکام نے انہیں بڑی ہوشیاری سے پکڑ لیا۔
اداکارہ کو ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے حکام نے گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا اور بعد ازاں انہیں 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ڈی آر آئی حکام نے اداکارہ کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارکر سونے سمیت خطیر نقد رقم کو برآمد کرلیا جب کہ حکام نے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا۔ رانیا راؤ ریاست کرناٹک کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) رام چندر راؤ کی بیٹی ہیں، جنہوں نے مذکورہ واقعے کے بعد بیٹی سے اظہار لا تعلقی کردیا ہے۔
اداکارہ کے والد کا کہنا تھا کہ رانیا راؤ نے چار ماہ قبل بنگلورو کے ایک کاروباری شخص سے شادی کرلی تھی، اس کے بعد ان کا ملنا جلنا کم ہوچکا ہے اور انہیں بیٹی اور ان کے شوہر کے کاروبار سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کی سوتیلی بیٹی غلط کام میں ملوث پائی گئیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔رانیا راؤ نے 2014 میں کنڑ زبان کی فلموں سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے تامل فلموں میں بھی کام کیا اور ان کا شمار جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی ابھرتی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
رانیا راؤ نے چند بڑے بجٹ کی فلموں اور مقبول ہیروز کے ساتھ بھی مرکزی کردار ادا کیے، تاہم کچھ عرصے سے وہ فلم انڈسٹری سے دور تھیں اور چند ماہ قبل انہوں نے شادی کرلی تھی۔رانیا راؤ کے تواتر سے دبئی اور بھارت کے دوروں کے بعد حکام کو ان پر شک ہوا اور ان کی کڑی نگرانی کرکے انہیں سونا اسمگل کرنے کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔علاوہ ازیں انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق رانیا راؤ کو آج بنگلورو کی اکنامک اوفینس کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ضمانت کے لیے پٹیشن دائر کی تھی۔
دوران سماعت ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے عدالت سے درخواست کی کہ رانیا راؤ سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے کہ انہوں نے کس طرح سیکیورٹی کے تمام پروٹوکول توڑے اور کیسے اتنی بھاری مقدار کا سونا اسمگل کیا۔ڈی آر آئی نے عدالت کے روبرو انکشاف کیا کہ اداکارہ نے رواں سال کے دوران دبئی کے 27 دورے کیے ہیں جس کی وجہ سے ان پر خطیر مالیت کے سونے کی اسمگلنگ کے شبے کو تقویت پہنچتی ہے۔بعد ازاں عدالت نے اداکارہ کی ضمانت کی پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ کل (جمعہ کو) سنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈی ا ر ا ئی رانیا راو انہوں نے حکام نے کے بعد اور ان
پڑھیں:
فلمی صنعت کی بحالی؛ وزیراعلیٰ پنجاب نے امدادی رقوم کی فراہمی کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلمی صنعت کی بحالی کے حوالے سے فلموں کی تیاری کے لیے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور پاکستان کے پہلے فلم اسکول کے قیام کی منظوری دے دی۔
نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو اور پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کر دی گئی، ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیش رفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کر لیا گیا۔
پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ’’پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی‘‘ تشکیل دی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ کمیٹی رواں مالی سال میں پنجاب کی فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم سازوں کو گرانٹ جاری کرے گی۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمٰن، وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، سیکرٹری منصوبہ بندی آصف طفیل، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکرٹری سیاحت فرید احمد تارڑ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فلم سازوں اور فلم ساز کمپنیوں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی، کمیٹی نئی فلموں کی تیاری اور نامکمل فلموں کے اسکرپٹس کا جائزہ بھی لے گی۔
کمیٹی فنڈ کے انتظام، اہلیت کے معیارات، اور باکس آفس مراعات سے متعلق امور پر فیصلہ کرے گی جبکہ کسی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔
مریم اورنگزیب کی صدارت میں کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی کے وژن پر عمل درآمد کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔