’شالوم حماس‘، کیساتھ ٹرمپ کی حماس کو کھلی دھمکیاں
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
حماس کے پاس موجود زندہ و مردہ اسرائیلیوں کی واپسی کے لیے امریکی صدر کی حماس کو کھلی دھمکی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر اپنے ایک پیغام میں اسرائیلیوں یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے حماس کو کھلی دھمکی جاری کی ہے۔
’شالوم حماس‘ یعنی ہیلو حماس کے جملے سے شروع ہونے والے پیغام میں حماس کو واضح الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے امریکی صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ حماس تمام یرغمالیوں کو کسی تاخیر کے بغیر فوری طور رہا کرے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کے علاوہ حماس ان اسرائیلیوں کی باقیات کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا ہے جو حماس کی قید کے دوران اسرائیلی حملوں میں مارے گئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو متنبہ کیا ہے کہ میں اسرائیل کو وہ سب کچھ بھیج رہا ہوں جس کی اسے کام ختم کرنے کی ضرورت ہے، اگر آپ (حماس) میرے کہنے کے مطابق عمل نہیں کریں گے تو حماس کا ایک بھی رکن محفوظ نہیں رہے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ میں ابھی آپ کے سابقہ یرغمالیوں سے ملا ہوں جن کی زندگی آپ نے تباہ کر دی ہے۔ یہ آپ کو آخری وارننگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب حماس کی قیادت کے لیے غزہ سے نکلنے کا وقت ہے، ابھی ااپ کے پاس موقع ہے کہ آپ یہاں نکل جائیں۔
انہوں نے حماس کی قیادت کے علاوہ غزہ کے عام باشندوں کو بھی یہ کہہ کر غزہ سے انخلا کا مشورہ دیا ہے کہ ’ایک خوبصورت مستقبل آپ کا منتظر ہے، لیکن اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو آپ مر چکے ہیں۔ ایک سمارٹ فیصلہ کریں‘۔
انہوں نے اپنے پیغام آخر میں ایک بار پھر حماس کو مخاطب کیا ہے کہ اگر آپ یرغمالیوں کو فوری نہیں کرتے تو بعد میں جہنم ہو جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ حماس کو کیا ہے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے زیراہتمام غزہ مارچ، اسلام آباد میں کون سی سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں؟
جماعت اسلامی نے آج اسلام آباد میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کی کال دے رکھی ہے، اور وفاقی دارالحکومت و گردونواح سے عوام زیروپوائنٹ پہنچنا شروع ہوگئے۔ انتظامیہ نے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے ہیں اور ریڈزون کو مکمل سیل کردیا ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے جن میں سرینہ، نادرا، میریٹ اور ایکسپریس چوک تا حکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے۔ سیکریٹ یا ریڈ زون جانے واے شہری مارگلہ روڈ استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں وفاقی دارالحکومت میں ’یکجہتی فلسطین مارچ‘، سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون جانیوالے راستے سیل کردیے گئے
ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بتایا کہ راول ڈیم چوک سے بجانب فیض اباد اور راولپنڈی جانے والے شہری براستہ کشمیر چوک سری نگر ہائی وے نائنتھ ایوینیو ڈبل روڈ استعمال کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ کرال سے براستہ ایکسپریس بجانب راولپنڈی جانے والے شہری کورال سے پرانا ایئرپورٹ روڈ راول ڈیم روڈ استعمال کریں، اور نائنتھ ایوینیو ڈبل روڈ کا استعمال کریں، جبکہ زیرو پوائنٹ سے فیض آباد آنے جانے کے لیے بند ہے۔
ترجمان کے مطابق براستہ فیصل ایونیو راولپنڈی مری روڈ اور کرال جانے کے لیے سری نگر ہائی وے استعمال کرتے ہوئے نائنتھ نیو ڈبل روڈ، راول روڈ پرانا ایئرپورٹ کرال چوک یہ آنے جانے کے لیے استعمال کریں۔
انہوں نے کہاکہ مری سے اسلام آباد آنے جانے والے شہری فیض آباد سے براستہ راول ڈیم چوک سے فیض آباد سے بائیں مڑ کے کرال چوک، کرال چوک سے پرانا ایئرپورٹ راول روڈ راولپنڈی مری روڈ، ڈبل روڈ استعمال کریں۔
ترجمان کے مطابق نیو ایئرپورٹ سے مری، بہارہ کہو جانے والے شہری پشاور صدر روڈ استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ کشمیر ہائی وے سے نائنتھ ایونیو ڈبل روڈ، راول روڈ سے پرانے ایئرپورٹ اوپر سے لہتراڑ روڈ، پارک روڈ، راول ڈیم کشمیر چوک سے مری بہارہ کہو یہ والا روڈ استعمال کریں۔ اسلام اباد سے براستہ فیصل ایونیو راولپنڈی جانے والے نائنتھ ایونیو ڈبل روڈ استعمال کریں۔
ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ مظفرگڑھ نہاری سے آئی اینڈ ٹی سینٹر سے ایمبیسڈر ہوٹل سیونتھ ایونیو یا جی سکس استعمال کریں۔ جبکہ جی پی او چوک سے سیونتھ ایونیو یا فضل حق روڈ جناح ایوینیو استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں فلسطینیوں کی حمایت جرم قرار، امریکا نے غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے
ترجمان نے کہاکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس آپ کی رہنمائی کے لیے مصروف عمل ہے، ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ITP ریڈیو FM-92.4 شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹ سے متعلق آگاہی کے لیے موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد جماعت اسلامی زیروپوائنٹ سیکیورٹی انتظامات غزہ مارچ وی نیوز