ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر کی وزیر دفاع سے ملاقات، “ایتھوپیا-پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ” سے نواز دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر نے وزیرِ دفاع اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کو “ایتھوپیا-پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ” سے نوازا۔ خواجہ محمد آصف کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ایتھوپیا کے سفیر نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں وزیرِ دفاع اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہاک ہ وزیرِ دفاع اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کی ایتھوپیا اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات ہیں۔خواجہ محمد آصف نے پاکستان میں ایتھوپین ایئر لائن شروع کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ خواجہ محمد آصف نے ایتھوپیا کی طرف سے اس اعزاز پر ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بکر کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور ایتھوپیا کے دو طرفہ تعلقات آج انتہائی مستحکم ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سفیر ڈاکٹر جمال بکر

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کیساتھ تعلقات کا جدید دور شروع ہو چکا ہے، ایرانی سفیر
  • محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات ‘ تعلقات مضبوط بنانے کے غزم کا اعادہ
  • محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • عرب ممالک کے ویزوں کا معاملہ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے ویزہ مسائل کی بڑی وجہ بتادی
  • ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے ملاقات
  • اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیرِ اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات
  • “چائنا فلم کنزمپشن ایئر” کا باضابطہ آغاز
  • پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی بڑی وجہ فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے،خواجہ آصف
  • چین-کمبوڈیا “آہنی دوستی” وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو گی، چینی میڈیا