جیکب آباد، کار پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
حملے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آ سکیں،جس کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد کے علاقے میران پور میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ حملے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آ سکیں، جس کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی 2 میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو کی ہلاک ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں کار سوار شہری کو ڈاکو پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو عادی جرائم پیش تھا اور اُس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے شہری کی تلاش کی جا رہی ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
دوسری طرف پولیس کو بلدیہ ٹاؤن میں منگل بازار گراؤنڈ سےایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، متوفی کی عمر 45 سے 50 سال کےدرمیان ہے، شناخت نہیں ہوسکی۔