’شکر کریں گرفتار نہیں کررہی‘، مریم نواز میو اسپتال کے ایم ایس پر برہم، عہدے سے ہٹادیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج میو اسپتال لاہور کا ہنگامی دورہ کیا اور اس دوران مریضوں کی جانب سے بے شمار شکایات کی گئی جسے سننے کے بعد نہ صرف انہوں نے اسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی بلکہ فوری طور پر ایم ایس میو اسپتال کو عہدے سے فارغ کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز خراب انتظامات پر ایم ایس میو اسپتال سے ناراض نظر آئیں اور ان سے پوچھا کہ آپ کو معلوم ہی نہیں کہ اسپتال میں کتنے مسائل چل رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ فوری طور پر ایم ایس اسپتال کو عہدے سے فارغ کیا جائے۔ مریم نواز نے اس موقعے پر کہا کہ شکر ادا کریں کہ آپ کو صرف عہدے سے ہٹا رہی ہیں، گرفتار کرنے کے احکامات نہیں دے رہیں۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسپتال میں عوام کو درپیش مسائل کسی صورت قابل قبول نہیں۔ کسی کی بدانتظامی کی سزا عوام کو کیوں ملے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مخلوق رُل رہی ہے اورکوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ کیا اللہ کو جواب نہیں دینا۔
The the guy needs to be fired !
مریم نواز نے میو اسپتال کے دورے کے دوران ایم ایس کو انکے عہدے سے ہٹا دیا
اسپتال میں ادویات کی فراہمی کی متعدد شکایات آ رہی تھیں pic.
— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) March 6, 2025
ان کا مزید کہنا تھا کہ میواسپتال کے حالات بہت بُرے ہیں، لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لے کر آتے ہیں لیکن کس وارڈ میں کیا ہورہا ہے، اسپتال انتظامیہ کو اس کا علم ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو عوام کے ساتھ ہورہا ہے وہ ذمہ داروں کے ساتھ ہو تو انہیں پتہ چلے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رک کر انتظارِ گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں، ایک بچی نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ اس کی ماں بیمار ہے اور وہ رات بھر دوائیوں کے لیے بھاگ بھاگ کرتھک گئی ہے، بچی کی بات سن کر وزیراعلیٰ مریم نواز نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔
میو اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور لواحقین نے سرنج، برنولا وغیرہ تک نہ ملنے کے بارے میں بتایا اور کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت بھی کی جس پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میو اسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان طلب کرلیا اور اسٹور میں ادویات، سرنج، برنولا اور دیگر اشیا کی فراہمی چیک کرائی۔ انہوں نے اسپتال ایمرجنسی بلاک، ٹی بی اینڈ چیسٹ، آئی سی یو کارڈیالوجی اور دیگر وارڈ کا جائزہ بھی لیا اس دوران وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں بھی کیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی لاہور کے میو ہسپتال آمد۔۔مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے ۔۔وزیراعلیٰ پنجاب شد ید برہم۔۔ میوہسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش ۔۔ مریم نواز شریف کا ایم ایس میو ہسپتال کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم ۔۔میوہسپتال کے حالات بہت برے ہیں۔۔مخلوق رل رہی… pic.twitter.com/iN0z6oGZqF
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 6, 2025
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں سے علاج کے بارے میں مکمل تفصیلات دریافت کیں اور وارڈز میں مریضوں کے علاج کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ اس کے علاوہ گردے کے مرض میں مبتلا بچی کی ماں کی اپیل پر فوری ٹرانسپلانٹ کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ کے دوران ہی میو اسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اور میو اسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی انکوائری اور تمام ذمہ داروں سے جواب طلبی کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی میڈیسن کے واجباتِ کی ادائیگی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا اور میو اسپتال میں ادویات کی 100 فیصد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور سیکرٹری ہیلتھ کو ذمہ داروں کی تعین کرکے کارروائی کی ہدایت دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مریم نواز میو اسپتال وزیراعلٰی پنجابذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مریم نواز میو اسپتال مریم نواز شریف نے مریم نواز نے اسپتال میں میو اسپتال اسپتال کے ایم ایس کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں گرمی کا راج، جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
سرکاری اسپتالوں میں جلد کی الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔ سرکاری اسپتالوں میں جلد کی الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا۔ جناح اسپتال کی ماہرِ امراض جلد ڈاکٹر رابعیہ غفور نے کہا کہ او پی ڈی میں روز 600 جلدی امراض کے مریض آ رہے ہیں۔ اسکن اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسکن اسپتال صدر میں آنے والے مریضوں کی یومیہ تعداد 5 ہزار تک ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔