لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفیٰ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز— فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس چوہدری عبدالعزیز 2016ء میں لاہور ہائی کورٹ کے جج بنے تھے۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہوگا۔
ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری عبدالعزیز نے 2033ء میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہونا تھا تاہم انہوں نے قبل از وقت ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جسٹس چوہدری عبدالعزیز چوہدری عبدالعزیز نے
پڑھیں:
ججز ٹرانسفر سینیارٹی کیس: رجسٹرار سپریم کورٹ کا جواب جمع
—فائل فوٹوججز ٹرانسفر سینیارٹی کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب جمع کرا دیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ صدر ہائی کورٹ جج کو اس کی رضا مندی سے دوسری ہائی کورٹ منتقل کر سکتا ہے، صدر آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت جج کو دوسری ہائی کورٹ منتقل کر سکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کیس کی آج کی عدالتی کارروائی کا حکم نامہ جاری کردیا۔
رجسٹرار نے کہا کہ صدر چیف جسٹس پاکستان اور دونوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز سے مشاورت کے بعد جج کو منتقل کرسکتا ہے، وزارتِ قانون و انصاف نے یکم جنوری کو چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت کی۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے کہا کہ مشاورت/اتفاقِ رائے چیف جسٹس پاکستان کی طرف سے یکم جنوری کو فراہم کیا گیا۔